پلوامہ /نامہ نگار؍
پلوامہ ضلعی ہیڈکواٹر پر عید نماز کابہت بڑا اجتماع عید گاہ پلوامہ میں منعقد کیاجائے گاجس کے لئے تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ معلوم ہواہے کہ پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ بھی عیدگاہ میں نماز عید اداکریں گے۔ پارٹی کے ایک سرکردہ کارکن نے بتایا کہ پی ڈی پی کارکنوںکو مسٹر پرہ کے اس فیصلے پرانتہائی مسرت ہوئی ہے کیونکہ وحید الرحمان پرہ نہ صرف ضلع پلوامہ کی بلکہ بحیثیت اپوزیشن لیڈرپورے جموں وکشمیر کی آواز بن کرابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پرہ پلوامہ کے بہت ہی مقبول اورباصلاحیت سیاسی لیڈر ہیں اسلئے لوگوں کی بڑی تعداد انکو اپنے بیچ میں دیکھ کرفخر محسوس کریں گے۔