• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

Nigraan News by Nigraan News
2025-04-16
Reading Time: 1min read
A A
0
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

FacebookTwitterWhatsapp

جموں؍۱۶؍اپریل؍
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئرلیڈر اور ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمن پرہ نے آج نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نےبھارتی خفیہ ایجنسی ’’ راہ ‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت کی نئی کتاب میں کیے گئے انکشافات کے تناظر میں این سی سربراہ پر یہ تنقید کی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فاروق عبداللہ نے آرٹیکل 370کی منسوخی کی ذاتی طور پر حمایت کی تھی۔ایک قومی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی ہیڈکوارٹر جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وحید پرہ نے کہا کہ فاروق عبداللہ کو ان الزامات پر عوام کے سامنے وضاحت پیش کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ، "یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے کہ ان پر پانچ اگست 2019 کو آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔”وحید پرہ نے پی ڈی پی اور بی جے پی کے 2014 سے 2018 تک کے اتحاد کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا کہ "اتحاد اور خفیہ معاہدے میں فرق ہوتا ہے،”۔ ان کا الزام تھا کہ نیشنل کانفرنس پس پردہ بی جے پی کے ساتھ معاملات طے کر رہی ہے۔انہوں نے حالیہ بجٹ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے حکمراں جماعت کے ارکان کو نجی قراردادوں اور بلوں کو روکنے کی اجازت دی، جو ان کے دعوے کی ایک مثال ہے۔ان کا کہنا تھا، "اگر تمل ناڈو اسمبلی میں وقف (ترمیمی) بل پر قرارداد پیش ہو سکتی ہے، تو جموں و کشمیر اسمبلی میں ایسا کیوں ممکن نہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ اجلاس میں جو قرارداد منظور ہوئی، اس میں آرٹیکل 370 کا ذکر جان بوجھ کر نکال دیا گیا اور ریاستی حیثیت کی بحالی پر زور دیا گیا۔پی ڈی پی رہنما نے نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این سی نے ماضی میں ہر آئینی شق کی کمزوری کو معمول پر لانے میں کردار ادا کیا، خاص طور پر 1987 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ذریعے، جس کے بعد نوجوان بندوق اٹھانے پر مجبور ہوئے۔وحید پرہ نے دعویٰ کیا کہ این سی اور بی جے پی کے درمیان پس پردہ رابطے اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہے، اور الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس بظاہر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، لیکن درحقیقت وہ بی جے پی کی بالواسطہ مدد کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اے ایس دلت کی کتاب رواں ماہ 18 اپریل کو منظرِ عام پر آئے گی، جس میں کشمیر کی سیاست اور حساس موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.