• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، کچھ اہم سڑکیں بند

Nigraan News by Nigraan News
2025-04-19
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، کچھ اہم سڑکیں بند

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، کچھ اہم سڑکیں بند

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 19 اپریل ؍
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جس سے وادی میں معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔ادھر موسلا دھار بارشوں سے جہاں وادی کے کئی نشیبی علاقوں میں سڑکیں زیر آب ہیں جس نے لوگوں کے عبور و مرور کو از بس مشکل کر دیا ہے وہیں برف باری کی وجہ سے مغل روڈ، لیہہ شاہراہ، سنتھن روڈ، گریز- بانڈی پورہ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل اور گریز علاقوں کے اسکولوں میں ہفتے کو کلاس ورک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔حکمنامے کے مطابق تلیل تحصیل میں 8 ویں جماعت تک جبکہ گریز تحصیل میں 5 ویں جماعت تک کلاس ورک معطل کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں اس دوران 35.2 ملی میٹر جبکہ کوکرناگ میں 33.2 ملی میٹر ابرش ریکارڈ ہوئی ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں27.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق تلیل، گریز، راز دان پاس، زوجیلا کے علاوہ بعض پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہہیں 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وادی کے موسم میں 21 اپریل سے بہتری متوقع ہے اور بعد میں 28 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ور لوگ ایک بار پھر گرم لباس زیب تک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور گرمی کے لئے ہیٹروں اور روایتی کانگڑیوں کا بھی دوبارہ استعمال کرنے لگے ہیں۔سیاحتی مقام گلمرگ وادی کی سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں بھدرواہ سب سے سرد علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page