• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وزیر داخلہ امت شاہ سری نگر وارد، کل پہلگام کا دورہ متوقع

Nigraan News by Nigraan News
2025-04-22
Reading Time: 1min read
A A
0
وزیر داخلہ امت شاہ سری نگر وارد، کل پہلگام کا دورہ متوقع

وزیر داخلہ امت شاہ سری نگر وارد، کل پہلگام کا دورہ متوقع

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر؍22اپریل؍پہلگام میں پیش آئے دلخراش دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ منگل کی شام خصوصی طیارے کے ذریعے سری نگر پہنچے۔ وہ ایئرپورٹ سے سیدھے راج بھون روانہ ہوئے ۔ذرائع کے مطابق، امت شاہ بدھ کے روز پہلگام کا دورہ کریں گے جہاں وہ حملے میں زخمی سیاحوں کی عیادت کریں گے اور واقعے کے مقام پر زمینی حقائق کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر فوجی افسران، وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی اداروں کے نمائندے بھی ہوں گے۔راج بھون میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ڈی جی پی نالین پربھات، شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچیندر کمار اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہونگے۔ اجلاس کے دوران حملے کی تفصیلات، سیکورٹی میں ممکنہ کوتاہیاں، اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے سیکورٹی اداروں کو ہدایت دی کہ اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر تلاش کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر میں امن قائم رکھنے کے اپنے عہد پر قائم ہے اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔امت شاہ کی آمد کے پیش نظر وادی میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سری نگر، اننت ناگ اور پہلگام سمیت مختلف اضلاع میں اضافی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ فضائی نگرانی اور زمینی گشت میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔واضح رہے کہ بیسرن ویلی، جو پہلگام سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع ایک معروف سیاحتی مقام ہے، میں منگل کے روز مشتبہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو درجن سے زائد سیاحوں کو جاں بحق کردیا ۔ اس واقعے کے بعد وادی میں خوف و ہراس کی فضا ہے جبکہ مرکزی حکومت نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page