• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پہلگام حملہ:تین دہشت گردوں کے خاکے جاری

Nigraan News by Nigraan News
2025-04-23
Reading Time: 1min read
A A
0
پہلگام حملہ:تین دہشت گردوں کے خاکے جاری

پہلگام حملہ:تین دہشت گردوں کے خاکے جاری

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،23اپریل؍ پہلگام کے بیسرن ویلی میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں تحقیقاتی ایجنسیوں نے تین مطلوب دہشت گردوں کے خاکے جاری کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حملے میں براہ راست ملوث تھے اور ان کی تلاش کے لیے وادی بھر میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جاری کردہ خاکے خفیہ معلومات، عینی شاہدین کے بیانات اور دستیاب ویڈیو فوٹیج کی مدد سے تیار کیے ہیں۔ خاکے مختلف تھانوں، چوراہوں اور اہم مقامات پر آویزاں کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام ان دہشت گردوں کی شناخت میں مدد فراہم کر سکیں۔حکام نے بتایا کہ ‘‘ہم نے تین مشتبہ دہشت گردوں کے ابتدائی خاکے جاری کیے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ اگر کسی نے ان افراد کو کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ہو تو فوراً نزدیکی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرے ۔ اطلاع دینے والے کی شناخت صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔’’ذرائع کے مطابق ان خاکوں کی تیاری میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) اور خفیہ ادارے بھی شامل رہے ۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ حملہ آور ممکنہ طور پر سرحد پار سے آئے تھے اور حملے سے چند روز قبل بیسرن کے جنگلاتی علاقے میں پناہ لیے ہوئے تھے ۔یاد رہے کہ منگل کو پیش آئے اس سفاکانہ حملے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے ، جن میں اکثریت غیر ریاستی سیاحوں کی تھی۔ واقعے کے بعد وادی میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور عوامی نقل و حرکت پر بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔سکیورٹی فورسز نے بیسرن اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ، جبکہ ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page