• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سیاحتی مقام ’شکارگاہ’ انتظامیہ کے تئیں شکوہ کناں

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-28
Reading Time: 1min read
A A
0
سیاحتی مقام ’شکارگاہ’ انتظامیہ کے تئیں شکوہ کناں
FacebookTwitterWhatsapp

جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ کو قدرت نے اپنی بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے۔ یہاں نہ صرف دیوقامت پہاڑیاں موجود ہیں بلکہ فلک بوس پہاڑوں سے گرنے والے آبشار ہر کسی کو اپنی طرف مائل کر رہے ہیں۔ تاہم مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ترال میں سیاحتی مقامات کی شان رفتہ بحال کرنے میں متواتر حکومتوں نے وعدے تو کیے لیکن وہ وعدے وفا نہیں ہوئے۔ترال ٹاون سے تقریبا تین کلومیٹر دور شکارگاہ نہ صرف ترال بلکہ پوری وادی میں ایک قدیم سیاحتی مقام ہے۔ لیکن امتداد زمانہ سے یہ مقام اب گویا سرکاری نظروں سے اوجھل ہے۔ جہاں نہ صفائی ستھرائی کا معقول انتظام ہے اور نہ ہی سیر پر آنے والے سیاحوں کے قیام کا کوئی نظم ہے۔ جبکہ محکمہ سیاحت کی جانب سے بنائے گیے ہٹ اب زبوں حالی کی داستان بیان کر رہے ہیں۔سیموہ ترال سے سیر کے لئے آئیں سمرنجیت کور نام کی سیاح نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے شکارگاہ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔ وہ یہاں سیر کے لئے آئی تھیں۔ تاہم سوئے اتفاق یہاں ہر طرف گندگی ہے اور متعلقہ حکام کی جانب سے کوڑے دان بھی نہیں رکھے گئے۔ یہاں موجود لکڑی کا پل بوسیدہ ہو چکا ہے لیکن انتظامیہ سارے معاملات سے شاید انجان ہے۔عبدالغنی گوجر نام کے ایک شخص نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے شکارگاہ سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو نظر انداز کیا ہے۔ کیونکہ ایک طرف دعوے کیے جاتے ہیں۔ لیکن دوسری جانب ان دعووں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ کیونکہ زمینی سطح پر یہاں کوئی سہولیات دستیاب ہی نہیں ہے۔مزید پڑھیں :پہلگام میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ شکارگاہ کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں صحت و صفائی کا اہتمام کیا جائے۔اس دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ شکارگاہ کو جاذب نظر بنانے کے لیے انتظامیہ کام کر رہا ہے اور وہاں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے آنے والے ایام میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page