• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, اگست ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

Nigraan News by Nigraan News
2025-05-16
Reading Time: 1min read
A A
0
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 16 مئی ؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے موجودہ صورتحال میں تلبل نیوگیشن بیرج پرجیکٹ کی بحالی کے بیان پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک ہے ۔عمر عبداللہ نے گذشتہ روز اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر جھیل ولر کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا: ‘جو آپ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تلبل نیویگیشن بیراج ہے ۔ یہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں شروع کیا گیا تھا لیکن پاکستان کے دباؤ پر سندھ طاس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ترک کرنا پڑا۔ اب جب کہ سندھ طاس معاہدے کو "عارضی طور پر معطل” کر دیا گیا ہے ، مجھے حیرت ہے کہ کیا ہم اس منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے ، یہ ہمیں جہلم کو نیویگیشن کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فائدہ دے گا’۔محبوبہ مفتی نے اس پوسٹ کے رد عمل میں جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک مکمل جنگ کی دہلیز سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، جس میں جموں و کشمیر کو بے گناہ جانوں کے زیاں اور وسیع پیمانے پر تباہی کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ، اس طرح کے بیانات نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ اشتعال انگیز بھی ہیں’۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ہمارے لوگ بھی اتنے ہی امن کے مستحق ہیں جتنے ملک میں رہنے والے دوسرے لوگ ہیں، پانی جیسی ضروری چیز کو ہتھیار بنانا نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ ایسے ایسے معاملے کو بین الاقوامی سطئے پر آنے کا خطرہ بھی ہے جو ایک دو طرفہ معاملہ ہے ‘۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

ہر ضلع میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنے کی کوئی تجویز نہیں

2026-08-01
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

2026-08-01
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page