• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۱۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایران۔امریکہ امن مذاکرات کا حل راتوں رات ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-12
Reading Time: 1min read
A A
0
ایران۔امریکہ امن مذاکرات کا حل راتوں رات ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

ایران۔امریکہ امن مذاکرات کا حل راتوں رات ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز ڈیسک

پلوامہ؍جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے ایران امریکہ امن مذاکرات پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کا حل راتوں رات ممکن نہیں ہے۔ جنوبی کشمیر پلوامہ میں ایک عوامی جلسہ کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات سے متعلق ہمیں پُراُمید رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا : ”میں یہ نہیں سمجھتی کہ مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔ یہ ایک کٹھن معاملہ ہے جس کیلئے ایک بڑی جنگ لڑی گئی۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس تنازعہ کا حل راتوں رات نکلے گا تو یہ صحیح گمان نہیں ہے“۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران اپنے اصولی موقف پر ڈٹا رہا۔”امریکہ اس بات کی خواہش کررہا تھا کہ ایران نے حالیہ جنگ میں جتنی بھی حصولیابیاں طے کی ہیں، وہ سب امریکہ کے آگے سرنڈر کرے۔ حالانکہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ میں اس بات پر بہت ہی خوش ہوں کہ ایران نے اس اہم موقعہ پر اپنی ثابت قدمی دکھائی اور امریکہ کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا“۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ختم نہیں ہوئے ہیں۔ پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پندرہ دنوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان ہوا ہے اوراس میں مزید پیش رفت ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک ابھی تک سخت موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اسرائیل کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ اس مذاکراتی عمل سے ناخوش ہیں اور اس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری امن مذاکرات کی کامیابی کی متمنی ہے اور آبنائے ہرمز کی بحالی چاہتی ہے۔”آبنائے ہرمز کی پابندی کی وجہ سے پوری دنیا میں انرجی کرائسس پیدا ہوئی ہیں۔ پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔ پوری دنیا کی تجارت اس سے متاثر ہوئی ہے۔ اسی لئے مذاکرات عمل کامیابی سے ہمکنار ہونا چاہے اور ہر ایک کو اس کیلئے دعاگو رہنا چاہیے“۔واضح رہے ایران اور امریکہ کے وفود 21گھنٹے طویل امن مذاکرات کے بعد پاکستان سے سنیچروار رات دیر گئے اپنے وطن واپس لوٹے۔مذاکرات کے پہلے دور میں دونوں ممالک کسی بھی نتیجہ پر فی الحال پہنچنے سے قاصر رہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

2026-09-16
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

2026-09-16
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

2026-09-16
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

2026-09-11
سرینگر پولیس کی منشیات ملزمان کیخلاف کارروائی تیز

سرینگر پولیس کی منشیات ملزمان کیخلاف کارروائی تیز

2026-09-11
مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-09-11
آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

2026-09-11
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

2026-09-10
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page