• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, اپریل ۲۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی میں 70کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-17
Reading Time: 1min read
A A
0
وادی میں 70کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی

وادی میں 70کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر //شہر سرینگر، جنوبی و شمالی کشمیرمیں جمعرات کی سہ پہر تیز آندھی آنے سے متعدد کانوں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوںکو نقصان پہنچا جبکہ لاسی پورہ پلوامہ میں کولڈ سٹورج گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور دیگر 4شدید زخمی ہوئے۔پلوامہ لاسی پورہ علاقے میں زیر تعمیر کولڈ سٹوریج ڈھانچہ گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ تیز ہوائوں کی وجہ سے زیر تعمیر کولڈ سٹوریج کے لوہے کے کھمبے گر گئے جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مہلوک کی شناخت سجاد احمد میر ساکن روہامہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت جسپریت سنگھ ساکن امرتسر، اعزاز کمار اور ہلال احمد راتھر ساکن بڈگام اور نصیر احمد میر ساکن بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ شہر سرینگر ، شمالی و جنوبی کشمیر میں خاص طور پر قریب ساڑھے 4بجے تیز آندھی آئے گی۔پیشگوئی کے عین مطابق قریب 40منٹ سہ پہر کو زوردار آندھی آئی۔50 سے 70کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کی وجہ سے شہر سرینگر اور پلوامہ میں درجنوں مکانوں اور دکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور ٹین کی چادریں ہوا میں تیرتی ہوئیں گاڑیوں پر گھر گئیں۔اسکے علاوہ ٹین سے بنی ہوئی دیواریں بھی گر گئیں اور لکڑی سے بنے عارضی شیڈ بھی گر گئے۔کئی علاقوں میں گاڑیوں کو شدید نقصان ہوا اور کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے اور درخت کھڑ گئے اور شام تک کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی بند رہی۔ بارہمولہ اور کولگام کے کئی علاقوں میں بھی تیز آندھی چلی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ17-19 اپریل کو عام طور پر ابر آلود اور کچھ جگہوں پر(40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے تیز ہوائیں/ژالہ باری کے امکان کے ساتھ صبح اور شام کے اوقات میں کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔20-24 اپریل کو عام طور پر خشک موسم رہے گا جبکہ25-26 اپریل کو دوپہر کے وقت چند مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ

2026-04-21
مغربی ایشیاء سے فلائٹ آپریشن شیڈول جاری

مغربی ایشیاء سے فلائٹ آپریشن شیڈول جاری

2026-04-21
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
دل دہلانے والا حادثہ: ایل جی۔ سی ایم کاایکسگریشیا ریلیف کا اعلان نگران نیوز سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ادھم پور میں ہونے والا المناک سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔ خدا انہیں طاقت عطا فرمائے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔" سنہا نے کہا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ، پولیس، سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ اور محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ادھروزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جائے گی اور اگر کوئی غفلت پائی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔عمر نے مزید کہا، "ہم یہ معلوم کریں گے کہ یہ حادثہ کیسے ہوا اور کہاں کوئی کوتاہی ہوئی، اگر حکومت کی طرف سے کسی کارروائی کی ضرورت پڑی تو ہم اسے ضرور لیں گے۔" وزیر اعلی نے حادثے کے متاثرین کے لیے ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ، شدید زخمیوں کو 1 لاکھ، اور حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو 25,000 کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔

دل دہلانے والا حادثہ: ایل جی۔ سی ایم کاایکسگریشیا ریلیف کا اعلان

2026-04-21
صدر جمہوریہ کا اظہار افسوس،پی ایم کا فی کس 2 لاکھ دینے کا اعلان

صدر جمہوریہ کا اظہار افسوس،پی ایم کا فی کس 2 لاکھ دینے کا اعلان

2026-04-21
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
پونچھ میںایل او سی پر دھماکہ میں فوجی زخمی

پونچھ میںایل او سی پر دھماکہ میں فوجی زخمی

2026-04-19
اگلے ایک ہفتے تک خشک موسم کی پیشگوئی 

اگلے ایک ہفتے تک خشک موسم کی پیشگوئی 

2026-04-19
جماعت اسلامی /فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک، 58 سے زائد سکول حکومتی تحویل میں لئے گئے

جماعت اسلامی /فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک، 58 سے زائد سکول حکومتی تحویل میں لئے گئے

2026-04-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page