• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جون ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

Nigraan News by Nigraan News
2026-04-21
Reading Time: 1min read
A A
0
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کے رام نگر علاقے میں پیر کو ایک مسافر بس پہاڑی سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔بس سڑک پرگرنے کے موقعہ پر ایک آٹو رکشہ سے ٹکرائیجس کے نتیجے میں کئی افراد کو چوٹیں آئیں تاہم وہ بال بال بچ گئے۔پہاڑی راستے سے گزرنے والے ایک فوجی قافلے نے بچا ئوآپریشن کیا جب صبح 10 بجے کے قریب رام نگر علاقے میں پہاڑی کی گورٹ گائوں کے قریب پرائیویٹ بس پر ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔بس میں 50 سے زیادہ مسافر سوار تھے، جن میں زیادہ تر لوگ اپنے روزمرہ کے کام پر رام نگر سے ادھم پور جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا”رام نگر سے ادھم پور جانے والی ایک بس پہاڑی راستے پر کنٹرول کھو بیٹھی اور پہاڑی سے نیچے جاگری۔ 17 مسافر جائے وقوعہ پر مردہ پائے گئے، جب کہ چار دیگر بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے”۔ عہدیداروں نے بتایا کہ2اور شدید زخمی افراد نے علاج کے دوران اودھم پور ضلع ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی۔انہوںنے کہا کہ مقامی باشندوں نے بچا ئوکے دوران اہم مدد کی۔ پولیس کی ٹیمیں بشمول سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایس ایچ او رام نگر اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔فوج کے جوانوں نے بھی مدد کی، اور مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ پولیس کے ڈی آئی جی نے کہا کہ بعد میں ہائیڈرولک کرین کا استعمال کرتے ہوئے تباہ شدہ گاڑی کو اوپر لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس بھیم سین ٹوٹی فون پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فوج نے کہا کہ وہ اودھم پور سے رام نگر کی طرف جا رہے تھے، اور گاڑی کو پہاڑی سے نیچے گرتے ہوئے دیکھتے ہی فورا ًحرکت میں آگئے۔فوج نے بتایا کہ ” گاڑی تقریباً 100 میٹر کی بلندی سے گر گئی، ہم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، اس طرح بہت سی قیمتی جانیں بچائی گئیں جن میں مردوں اور عورتوں کی بڑی مشکل سے جانیں بھی شامل تھیں۔” سب ڈسٹرکٹ ہسپتال رام نگر میں کل 17لاشیں لائی گئیں۔ اسکے علاوہ دیگر43افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا جن میں سے ایک شدید زخمی کو جموں میڈیکل کالج ریفر کیا گیا جبکہ 17زخمیوں کو ادہم پورہ ضلع ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ دیگر 17کو علاج معالجہ کرانے کے بعد رخصت کیا گیا۔ ادہم پور ہسپتال میں کل 49زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے 4کی موت واقع ہوئی۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں بس سمیت آٹو رکشہ میں مجموعی طور 78افراد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ 21کی موت واقع ہوئی جبکہ 57افراد زخمی ہوئے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ' 'اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ‘ ‘اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

2026-06-13
رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

2026-06-13
حزب سربراہ کو اشتہاری قرار ،ڈپٹی سمیت مزید 3کمانڈروں کیخلاف بھی نوٹس جاری

حزب سربراہ کو اشتہاری قرار ،ڈپٹی سمیت مزید 3کمانڈروں کیخلاف بھی نوٹس جاری

2026-06-13
امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

2026-06-13
سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

2026-06-13
دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

2026-06-13
وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

2026-06-13
امر ناتھ یاترا کے پیش نظر،قومی شاہراہ پر 6دن تک شبانہ ٹریفک پر روک

امر ناتھ یاترا کے پیش نظر،قومی شاہراہ پر 6دن تک شبانہ ٹریفک پر روک

2026-06-12
جے کے بنکسمبل میں مرکزی سکیموں کے فنڈز میں ہیرا پھیری،CBI نے بینک عملہ سمیت 19 فراد کیخلاف کیس درج کرلیا

جے کے بنکسمبل میں مرکزی سکیموں کے فنڈز میں ہیرا پھیری،CBI نے بینک عملہ سمیت 19 فراد کیخلاف کیس درج کرلیا

2026-06-12
امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی پلان اور تیاریاں،وزیر داخلہ کا ممکنہ طور پرآج جائزہ لینے کا امکان

امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی پلان اور تیاریاں،وزیر داخلہ کا ممکنہ طور پرآج جائزہ لینے کا امکان

2026-06-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page