• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

Nigraan News by Nigraan News
2026-05-03
Reading Time: 1min read
A A
0
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے لوگوں سے ایک بڑی عوامی تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی جس کا مقصد منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر ہے، اور آج یعنی 3 مئی کو ٹی آر سی فٹ بال سٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہونے والی میگا پدیاترا کا اعلان کیا۔انہوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پد یاترا میں شرکت کریں اور اجتماعی طور پر منشیات کے خلاف موقف اختیار کریں۔انہوں نے کہا”آئیے ہم متحد ہوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند جموں و کشمیر بنانے کے لیے مل کر کام کریں،” ۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات مہم کی کامیابی کے لیے کمیونٹی کی شمولیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں نامہ نگاروں کو بتایا ” جموں و کشمیر انتظامیہ منشیات کے استعمال کے متاثرین کی بحالی کے لئے تین سالہ نگرانی کے پروگرام پر کام کر رہی ہے، جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش سمیت سخت اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ایل جی نے یہ بھی کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں منشیات کی سمگلنگ کا دہشت گردی سے براہ راست تعلق ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ متاثرین کی بحالی کے لیے تین سالہ مانیٹرنگ پروگرام پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم بحالی کا ایک تفصیلی منصوبہ بھی بنا رہے ہیں، تاکہ ان کی بحالی کے لیے مکمل انتظامات کرسکیں ۔”منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی پر، ایل جی نے کہا کہ ایک ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ میں پکڑے جانے والے کو نہ صرف فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ اس کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے، اگر ان کے پاس گاڑی ہے تو اس کی رجسٹریشن ختم کر دی جائے گی، اگر ان کے پاس پاسپورٹ ہے تو پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔سنہا نے مزید کہا کہ بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا جائے گا، آدھار کارڈ پر کارروائی کی جائے گی، اور اگر فرار ہو گئے تو ایک لک آئوٹ نوٹس جاری کیا جائے گا، اور ان کی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا”مجھے لگتا ہے کہ 21 دنوں میں، اس کا وسیع اثر نظر آرہا ہے۔ اب تک تقریبا 50-60 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مختلف مہموں میں حصہ لیا ہے۔ جموں اور کشمیر دونوں ڈویژنوں میں مقدمات کے اندراج میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور یہ کارروائیاں بھی بہت مثبت طریقے سے کی جا رہی ہیں،” ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

2026-06-18
نجی ہسپتالوں کے 275کروڑ روپے واجب الادا ,جموں و کشمیر کومالی چیلنجز کا سامنا، فنڈز کا حصول آسان نہیں: سکینہ نگران نیوز سری نگر// جموں و کشمیر سرکار نے منگل کے روز کہا کہ حکومت نجی ہسپتالوں کے واجب الادا تقریبا ً275 کروڑ روپے کے واجبات کا جائزہ لے رہی ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو درپیش مالی رکاوٹوں کو تسلیم کرتے ہوئے مرحلہ وار ادائیگی کرے گی۔ یہاں ایک میڈیکل کیمپ افتتاح کے بعد وزیر صحت سکینہ ایتو نے نجی ہسپتالوں کو زیر التوا ادائیگیوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے، ذمہ داری کو تسلیم کیا اور کہا کہ حکومت مالی چیلنجوں کے باوجود بقایا واجبات کو ختم کرنے کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا"یہ سچ ہے کہ نجی ہسپتالوں کی ادائیگیاں زیر التوا ہیں، اتنی بڑی ذمہ داری کو کلیئر کرنے میں کافی رقم درکار ہے، حکومت اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور ادائیگیوں کوادا کر دیا جائے گا،" ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔یونین ٹیریٹری کو درپیش مالی حدود کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انتظامیہ وسائل کی رکاوٹوں سے نمٹ رہی ہے لیکن صحت عامہ کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا "یونین ٹیریٹری میں بہت سے مالی چیلنجز ہیں اور فنڈز کا حصول آسان نہیں ہے۔ تاہم، لوگوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے سمجھوتہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،" ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ محرم کے دوران صحت کی دیکھ بھال کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں دونوں ڈویژنوں میں ڈاکٹروں کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنانے، ادویات کا مناسب ذخیرہ اور خون کے عطیہ کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو محرم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں قانون سازوں نے شرکت کی جنہوں نے پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے متعلق مسائل کو اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ادویات اور ڈاکٹروں کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا ہے تاکہ کسی کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تاریخی جامع مسجد کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایتو نے پروجیکٹ کی تکمیل میں طویل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کام بہت پہلے ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے وقف بورڈ پر زور دیا کہ وہ بحالی کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے مطلوبہ فنڈز کو ایک قسط میں جاری کرے۔

نجی ہسپتالوں کے 275کروڑ روپے واجب الادا ,جموں و کشمیر کومالی چیلنجز کا سامنا، فنڈز کا حصول آسان نہیں: سکینہ

2026-06-16
آدھار صرف شناختی ثبوت کیلئے استعمال کیا جائے،سپریم کورٹ کا مرکز اور ریاستوں کو نوٹس، جواب طلب

آدھار صرف شناختی ثبوت کیلئے استعمال کیا جائے،سپریم کورٹ کا مرکز اور ریاستوں کو نوٹس، جواب طلب

2026-06-16
مودی حکومت کے گورننس اصلاحات، جموں و کشمیرکی یوٹی منتقلی کے بعد وسیع تر حصوں تک پہنچ گئے: ڈاکٹر جتیندر

مودی حکومت کے گورننس اصلاحات، جموں و کشمیرکی یوٹی منتقلی کے بعد وسیع تر حصوں تک پہنچ گئے: ڈاکٹر جتیندر

2026-06-16
فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

فرانس میںG7 سربراہی اجلاس، مودی اورٹرمپ میںمختصرملاقات

2026-06-16
این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

این ڈی اے حکومت کے 12 سال کی کارکردگی بے مثال۔شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوا،متوسط طبقے کی خواہشات پورا کیں: وزیر اعظم مودی

2026-06-16
لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ملک کے نئے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ملک کے نئے آرمی چیف مقرر

2026-06-13
سرینگر ہوائی اڈہ پر 15 جون کو یاتری ’سوودھا دیوس‘ تقریب

سرینگر ہوائی اڈہ پر 15 جون کو یاتری ’سوودھا دیوس‘ تقریب

2026-06-13
لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

2026-06-13
مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ' 'اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ‘ ‘اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

2026-06-13
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page