• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جامع اِقتصادی ترقی اولین حکومتی ترجیحات، وزیر اعلیٰ

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جامع اِقتصادی ترقی اولین حکومتی ترجیحات، وزیر اعلیٰ

جامع اِقتصادی ترقی اولین حکومتی ترجیحات، وزیر اعلیٰ

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں مشن یووا کے تحت 6 مستفیدین کو مجموعی طور پر 1.12 کروڑ روپے مالیت کے تقسیم نامے حوالے کئے۔مشن یووا کے تحت اپریل اور مئی کے دوران 3,367 معاملات میں 209 کروڑ روپے جاری کئے گئے جو نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ منظور شدہ 5,016 معاملات جن کی مجموعی مالیت 269 کروڑ روپے ہے، میں سے یکم؍ اپریل سے 31 ؍مئی تک 3,367 معاملات کے لئے 209 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مستفیدین کو مُبار ک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ مالی اِمداد انہیںدیرپا کاروباری منصوبوں کے قیام اور وسعت دینے میں مدد دے گی،اِس طرح روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے کی اِقتصادی ترقی میں اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے مشن یووا کے وسیع تر ویژن پربات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اَقدام جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے لئے ایک مضبوط ماحول تشکیل دینے کی جانب ایک اِنقلابی قدم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے کہ نوجوان صرف ملازمت کے متلاشی نہ رہیں بلکہ روزگار فراہم کرنے والے بنیں جو اِختراع اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں۔وزیراعلیٰ نے اِس بات پر زور دیا کہ مشن یووا کو منظم ہینڈ ہولڈنگ، کریڈٹ تک رسائی، سکل ڈیولپمنٹ اور خواہشمند کاروباری اَفراد کو رہنمائی کی مدد فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اُنہوںنے کہا کہ اِس پروگرام کا مقصد اِدارہ جاتی مالیات تک رَسائی کو آسان بنا کر اور بینکوں، سرکاری محکموں اور تربیتی اِداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنا کر نظریات اور عمل کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مشن یووا کے ذریعے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے پر مسلسل توجہ جموں و کشمیر کی نوجوان آبادی کی بے پناہ صلاحیتوں کو بالخصوص خدمات، زراعت پر مبنی کاروباری اِداروں، سیاحت اور چھوٹے پیمانے پر مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میںاُجاگر کرنے میں مدد دے گی۔وزیر اعلیٰ نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جامع اِقتصادی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے اور مشن یووا جیسے اقدامات جموں و کشمیر میں طویل مدتی خود انحصاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امرناتھ یاترا ،آئی جی پی کا بال تل بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

امرناتھ یاترا ،آئی جی پی کا بال تل بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

4 منٹس پہلے
پی ایم سوریہ گھر( مفت بجلی یوجنا ) کا نفاذ

پی ایم سوریہ گھر( مفت بجلی یوجنا ) کا نفاذ

4 منٹس پہلے
سرینگر میں ‘ بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد، تمام مذاہب کا احترام بھارت کا فلسفہ اور سناتن دھرم کی بنیاد :لیفٹیننٹ گورنر

4 منٹس پہلے
شمالی کشمیرمیں خاتون پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

شمالی کشمیرمیں خاتون پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

4 منٹس پہلے
اگلے 24گھنٹوں کے دوران، بارش، تیز ہوائوں اور گرج چمک کی پیش گوئی

اگلے 24گھنٹوں کے دوران، بارش، تیز ہوائوں اور گرج چمک کی پیش گوئی

4 منٹس پہلے
راجوری میں انسداد دہشت گردی آپریشن، شیرووالی گلی میں بارہویں دن میں داخل

راجوری میں انسداد دہشت گردی آپریشن، شیرووالی گلی میں بارہویں دن میں داخل

4 منٹس پہلے
7 سے 11 ستمبر 2026 تک،جموں کشمیر پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی کرے گا

جموں کشمیر پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی کرے گا

4 منٹس پہلے
نیشنل کانفرنس پکنک پر،داچھی گام میں بیٹھک،وزیر اعلیٰ،ساتھی وزرا اور ایم ایل ایز کی شرکت

نیشنل کانفرنس پکنک پر،داچھی گام میں بیٹھک،وزیر اعلیٰ،ساتھی وزرا اور ایم ایل ایز کی شرکت

4 منٹس پہلے
سکھ ناگ سے 15 لاکھ ٹن پتھر، بجری اور ریت غیر قانونی طور پر نکالی گئی: رپورٹ

سکھ ناگ سے 15 لاکھ ٹن پتھر، بجری اور ریت غیر قانونی طور پر نکالی گئی: رپورٹ

4 منٹس پہلے
امرناتھ یاترا سیکورٹی اور تیاریوں کاجائزہ، 8 جون کو امت شاہ کی اہم میٹنگ

امرناتھ یاترا سیکورٹی اور تیاریوں کاجائزہ، 8 جون کو امت شاہ کی اہم میٹنگ

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page