نگران نیوز
سری نگر/ /جموں و کشمیر حکومت نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(پی ڈی ڈی) کے ایک انسپکٹرکی خدمات ختم کر دی ہیں۔ آروانی، بجبہاڑہ کے 51 سالہ محمد شفیع ملک کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر حسن پورہ تاویلہ، بیجبہاڑہ میں تعینات تھا، کو اس الزام کے ساتھ برطرف کر دیا گیا کہ وہ دہشت گردی سرگرمیوں سے منسلک تھے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ملک کا نام پولیس سٹیشن بجبہاڑہ ایف آئی آر نمبر 76/2017 اور ایف آئی آر نمبر 66/2018 کے علاوہ ایف آئی آر نمبر 78/2018 میںدرج ہے۔










