• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی میںدوسرے روز بھی پارہ 35سے زیادہ، شدید گرمی کی لہر برقرار، آج سے 6جولائی تک بارشوں کاامکان

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-01
Reading Time: 1min read
A A
0
وادی میںدوسرے روز بھی پارہ 35سے زیادہ، شدید گرمی کی لہر برقرار، آج سے 6جولائی تک بارشوں کاامکان

وادی میںدوسرے روز بھی پارہ 35سے زیادہ، شدید گرمی کی لہر برقرار، آج سے 6جولائی تک بارشوں کاامکان

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//وادی میں منگل کو بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہی۔ وادی سمیت جموں کے میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت پیرکی طرح منگل کوبھی معمول سے کافی زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز میں بارش اور گرج چمک کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج کمی آ سکتی ہے۔ منگل کو سرینگر میں 35.2، قاضی گنڈ 33.4 ،پہلگام میں29.6،کپوارہ میں 34.4، کوکر ناگ میں 30.0اور گلمرگ میں 26ڈگری درج کیا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں پیر کو 35.3درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ادھر جموں میں 36.3،بانہال میں 31.3،بٹوٹ میں 28.7،بھدرواہ میں 32.7اورکٹرہ میں 32.8 ریکارڈ کیا گیا۔موسمیاتی مرکز سرینگر کی جانب سے جاری پانچ روزہ پیش گوئی کے مطابق منگل کی دیرشام یا بدھ کی صبح سے موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ آئندہ 5 دنوں کے دوران بیشتر اضلاع میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کا امکان ہے، جبکہ یکم جولائی سے 4 جولائی کے درمیان جموں ڈویژن کے چند مقامات پر کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران گرج چمک، آسمانی بجلی اور 40 سے50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ جموں ڈویژن کے چند علاقوں میں شدید بارش کے باعث یکم جولائی سے 4 جولائی کے دوران اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق2 اور 3 جولائی کو جموں، سانبہ، کٹھوعہ اور ملحقہ اضلاع میں سب سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ علاقائی موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹرڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ جموں میں شدید بارش کا امکان ہے، کشمیر بھر میں6 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر مختار احمد نے کہاکہ پورے کشمیر میں کئی دنوں کی شدید گرمی کے بعد، موسم گیلا ہونے والا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔۔انہوں نے کہاکہ اتوار کو چند سٹیشنوں پر خاص طور پر سری نگر، قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں ہیٹ ویو کی صورتحال ریکارڈ کی گئی۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ بارش کا ایک اور سلسلہ منگل کی رات دیر گئے اور بدھ کی صبح ہونے کا امکان ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page