• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جولائی ۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموںوکشمیر کو وزیراعظم فنڈ کے تحت، 275 ایکسرے مشینیں،9ایم آر آئی یونٹس اور 4 میموگرافی یونٹس کی منظوری

Nigraan News by Nigraan News
5 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جموںوکشمیر کو وزیراعظم فنڈ کے تحت، 275 ایکسرے مشینیں،9ایم آر آئی یونٹس اور 4 میموگرافی یونٹس کی منظوری

جموںوکشمیر کو وزیراعظم فنڈ کے تحت، 275 ایکسرے مشینیں،9ایم آر آئی یونٹس اور 4 میموگرافی یونٹس کی منظوری

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سرینگر//مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کو وزیراعظم فنڈ کے تحت 275 آرٹیفیشل اِنٹلی جنس( اے آئی)سے چلنے والی پورٹیبل ہینڈ ہیلڈ ایکسرے مشینیں، 9 ایم آر آئی (1.5 ٹیسلا)یونٹس اور 4 ڈیجیٹل میموگرافی یونٹس فراہم کرنے کی منظوری دی ہے جس سے یونین ٹیریٹری میں تشخیصی طبی سہولیات کو نمایاں تقویت ملے گی۔اِس منصوبے کی عمل آوری کے لئے مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود اور حکومت جموں و کشمیر کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔ یہ جدید طبی آلات تشخیصی خدمات کو مضبوط بنانے، بیماریوں کی بروقت تشخیص کو بہتر بنانے، بریسٹ کینسر سکریننگ اور آرٹیفیشل انٹلی جنس سے چلنے والی ٹی بی سکریننگ کی معاونت کے لئے جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری صحت اِداروں میں نصب کئے جائیں گے۔ ان آلات کی خریداری، تنصیب اور فعال بنانے کا کام مرکزی حکومت اپنی نامزد ایجنسیوں کے ذریعے انجام دے گی جبکہ آنے والے مہینوں میں سپلائی شروع ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ متعلقہ مقامات بروقت تیار ہوں، مطلوبہ عملہ تعینات کیا جائے اور آلات کو جلد از جلد فعال بنایا جائے تاکہ یہ جدید تشخیصی سہولیات جموں و کشمیر کے لوگوں کو جلد از جلد دستیاب ہوں۔یہ منظوری محکمہ صحت و طبی تعلیم کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے اور جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور جدید تشخیصی سہولیات تک لوگوںکی رسائی بڑھانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔چیف سیکرٹری جموںوکشمیر اتل ڈولو صحت شعبے میں اِصلاحاتی اقدامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کی توجہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، صحت عامہ کے اِداروں کو مضبوط بنانے، تشخیصی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور یونین ٹیریٹری میں معیاری صحت خدمات کی مساوی رسائی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔اِس اقدام سے سرکاری ہسپتالوں کی تشخیصی صلاحیت میں خاطر خواہ اِضافہ ہوگا، مریضوں کو دوسرے مراکز بھیجنے کی ضرورت کم ہوگی، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہوگا اور یوٹی بھر میں صحت عامہ کے نتائج بہتر ہوں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

کپوارہ اور سنتھن ٹاپ پر بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پرتباہی

5 منٹس پہلے
اساتذہ کی با اختیاری تعمیری معاشرے کی کلید،تعلیم کا مقصد امتحانی نتائج کے بجائے تبدیلی: ایل جی

اساتذہ کی با اختیاری تعمیری معاشرے کی کلید،تعلیم کا مقصد امتحانی نتائج کے بجائے تبدیلی: ایل جی

5 منٹس پہلے
ڈی جی پی کا پہلگام کا دورہ، سیکورٹی اور سہولت کے انتظامات کا جائزہ

ڈی جی پی کا پہلگام کا دورہ، سیکورٹی اور سہولت کے انتظامات کا جائزہ

5 منٹس پہلے
بجلی فیس درخواستوں پرشنوائی،جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کی سماعت 8جولائی کو

بجلی فیس درخواستوں پرشنوائی،جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کی سماعت 8جولائی کو

5 منٹس پہلے
لیفٹیننٹ گورنر کا،وزیر اعظم اور گڈکری کااظہار تشکر

لیفٹیننٹ گورنر کا،وزیر اعظم اور گڈکری کااظہار تشکر

5 منٹس پہلے
امرناتھ یاترا سے پہلے نیا وایاڈکٹ، ٹنل کھولی جائے گی: نتن گڈکری

امرناتھ یاترا سے پہلے نیا وایاڈکٹ، ٹنل کھولی جائے گی: نتن گڈکری

5 منٹس پہلے
کابینہ میں ردوبدل/توسیع بہت جلد،داچھی گام میٹنگ کے بعد فیصلہ کرنا ضروری بن گیا، وزیر اعلیٰ

کابینہ میں ردوبدل/توسیع بہت جلد،داچھی گام میٹنگ کے بعد فیصلہ کرنا ضروری بن گیا، وزیر اعلیٰ

5 منٹس پہلے
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

5 منٹس پہلے
امرناتھ یاترا،آج پہلا قافلہ روانہ ہوگا

امرناتھ یاترا،آج پہلا قافلہ روانہ ہوگا

5 منٹس پہلے
وادی میںدوسرے روز بھی پارہ 35سے زیادہ، شدید گرمی کی لہر برقرار، آج سے 6جولائی تک بارشوں کاامکان

وادی میںدوسرے روز بھی پارہ 35سے زیادہ، شدید گرمی کی لہر برقرار، آج سے 6جولائی تک بارشوں کاامکان

5 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page