• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-18
Reading Time: 1min read
A A
0
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//سری نگر پولیس نے منشیات سمگلروں کیخلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں 3 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی4 غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لیں۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ یہ کارروائیاں پولیس سٹیشن صفاکدل نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68 ایف کے تحت انجام دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جائیدادیں منشیات کی سمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھیں۔ضبط کی گئی جائیدادوں میں نواکدل میں واقع 3 منزلہ رہائشی مکان شامل ہے، جس کی مالیت تقریباً 1.19 کروڑ روپے ہے اور یہ عدنان لطیف شیخ ساکن براری پورہ کی ملکیت ہے۔ وہ ایف آئی آر نمبر 74/2026 میں دفعہ 8/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نامزد ملزم ہے۔اسی طرح پالپورہ نور باغ علاقے میں 7 مرلہ اور 50 مربع فٹ پر اراضی پر واقع ایک منزلہ مکان، جس کی مالیت 1.18 کروڑ روپے بتائی گئی ہے، دانیال احمد بیساتی کی ملکیت ہے، جو ایف آئی آر نمبر 24/2025 میں دفعات8/20,29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملزم ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ برتھنہ، قمر واری میں تقریباً3.4 مرلہ پر اراضی پر واقع2 منزلہ مکان، جس کی مالیت 71.31 لاکھ روپے ہے، شاہد گل کی ملکیت ہے، جو ایف آئی آر نمبر 48/2026 میں دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نامزد ہے۔جبکہ گوری پورہ سر ینگر میں 3 مرلہ اراضی پر مشتمل ایک منزلہ مکان، جس کی مالیت25 لاکھ روپے ہے، عادل احمد میر ساکن پالپورہ کی ملکیت ہے۔ وہ ایف آئی آر نمبر62/2025 میں دفعات8/20,29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملزم ہے۔پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان کو جائیدادوں کی ضبطی کے احکامات کی تعمیل کرا دی گئی ہے اور انہیں مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر ان جائیدادوں کو فروخت، لیز، رہن، منتقل کرنے یا کسی تیسرے فریق کے حق میں استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد منشیات کے کاروبار سے وابستہ مالی نیٹ ورک کو ختم کرنا اور اس غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے ذرائع کو بند کرنا ہے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ سری نگر پولیس شہر کو منشیات سے پاک بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہے اور عوام سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی اطلاع کو قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن کے ذریعے فراہم کریں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page