• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

Nigraan News by Nigraan News
2026-07-19
Reading Time: 1min read
A A
0
سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

سرینگر میںچنار بک فیسٹول کا شاندار افتتاح،علم، تہذیب اور وراثت کی علامت: ایل جی

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر/دہلی// نیشنل بک ٹرسٹ،انڈیا، کے زیر اہتمام اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی و ضلع انتظامیہ، سری نگر کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے کتابوں کے سب سے عظیم جشن ، چنار بک فیسٹول 2026 کا شاندار افتتاح منوج سنہا (لیفٹیننٹ گورنر )جموں و کشمیرکے ہاتھوں ایس کے آئی سی سی سری نگر میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے موقعے پر نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے، این بی ٹی کے ڈائرکٹر یووراج ملک، قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال، ڈپٹی کمشنرسری نگراکشے لابرو، چیف سیکرٹری اتل ڈلو اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن رام نواس شرما شریک رہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس موقعے پر اپنے خیالات کے اظہار کا آغازبشیر بدر کے چند اشعار سے کیا اور کہا کہ چنار بک فیسٹول نہایت مختصر وقت میں علم، تہذیب اور وراثت کی علامت بن گیا ہے۔وادیِ کشمیر کے لیے یہ فیسٹول صبر، تسلسل ا ور استقامت کی نشانی ہے۔ یہ اب محض کتابوں کی نمائش نہیں ہے بلکہ خیالات کے لین دین کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔چنار بک فیسٹول میں قومی یکجہتی بھی نظر آتی ہے اور انیکتا میں ایکتا کی صورت بھی۔ یہ فیسٹول نوجوانوں کو پیغام دیتا ہے کہ قلم کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے۔ کتابیں زندگی سے مکالمہ قائم کرتی ہیں اور ہمیں بہتر بننے کی ترغیب دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنار بک فیسٹول نے ہندوستان کی مختلف زبانوں میں ادب اطفال کو پیش کرکے ایک گراں قدر خدمت انجام دی ہے۔ جب بچہ اپنی مادری زبان میں پڑھتا ہے تو اپنی جڑوں سے وابستہ ہوتا ہے۔ کتاب میلوں کی کامیابی کا اندازہ کتابوں کی فروخت کی در کے بجائے علمی و ادبی خیالات کے تبادلے اور ڈسکورس سے لگانا چاہیے۔ فیسٹول تبھی کامیاب تصور کیا جائے گا جب یہ خیالات یہاں سے نکل کر کالج اور یونیورسٹی میں سنجیدہ ڈسکورس کا حصہ بن جائیں۔ انہوں نے اس بک فیسٹول کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی گفتگو کو گوپال داس نیرج کے ان اشعار پر ختم کیا۔اس سے قبل استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا چیئرمین پروفیسر ملندسدھاکرمراٹھے نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور چنار فک فیسٹول کے نام کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چنار کا درخت گھنی اور شیتل چھاوں کے لیے جانا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس درخت میں ایک قسم کی سرخی بھی ہوتی ہے۔ جو سرخی گیان کی روشنی سے میل کھاتی ہے۔ یہ درخت کشمیر کی تہذیبی اور علمی وراثت کا نشان بھی ہے۔ انہی باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بک فیسٹول کا نام چنار بک فیسٹول منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے اسے کشمیر کی عوام، طلبہ اور اساتذہ کا فیسٹول قرار دیااور کہا کہ اس فیسٹول کو کشمیر کے باشندوں نے نہایت محبت سے اپنا بنا لیا ہے۔ اس سال بک فیسٹول کی تھیم Together We Read, Together We Lead ہے ۔ قرآن کے پہلے لفظ اقرا سے بھی یہی پیغام ملتا ہے کہ پڑھائی کو اولیت دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل بک ٹرسٹ ،انڈیا کی یہی خواہش ہے کہ وہ پہاڑی، گجری اور دیگر علاقائی زبانوں کو ہندوستان کی ترقی یافتہ زبانوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ان میں مواد فراہم کرے ۔ کتاب میلے کے انعقاد کا ایک بڑا مقصد علمی، تہذیبی اور ثقافتی لین دین ہے۔اخیر میں نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے ڈائرکٹر یووراج ملک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چنار بک فیسٹول محض ایک فیسٹول کا انعقاد نہیں بلکہ تہذیبی وراثت کا نام ہے۔ اس فیسٹول سے لٹریری ٹورزم کو فروغ ملا ہے اور عالمی پیمانے پر چنار بک فیسٹول کی ستائش کی جارہی ہے۔ اس فیسٹول میں دو سو سے زیادہ ناشرین اور آٹھ سو سے زیادہ فنکاروں کی شرکت متوقع ہے۔ چنار بک فیسٹول کے اس تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں چند اہم کتابوں کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ اس افتتاحی اجلاس میں بڑی تعداد میں دانشور ، ادبااور طلبا و طالبات کی شرکت رہی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ فیسٹول شائقین علم و ادب کے دلوں میں خاص جگہ بنا چکا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page