• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جولائی ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر میں 38 قومی شاہراہ منصوبوں پر کام جاری// نیتن گڈگرے

Nigraan News by Nigraan News
3 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر میں 38 قومی شاہراہ منصوبوں پر کام جاری// نیتن گڈگرے

جموں و کشمیر میں 38 قومی شاہراہ منصوبوں پر کام جاری// نیتن گڈگرے

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں اس وقت قومی شاہراہوں (این ایچ) کے 38 منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں سے 25 منصوبے اپنی اصل تکمیلی مدت سے تجاوز کر چکے ہیں۔ حکومت کے مطابق ملک بھر میں قومی شاہراہوں کے 1,191 منصوبے زیر تعمیر ہیں، جن میں 629 منصوبے مختلف وجوہات کی بنا پر مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہو سکے۔یو این ایس کے مطابق راجیہ سبھا میں رکن پارلیمان مہیندر بھٹ کے غیر ستارہ سوال کے جواب میں مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہیں نتن جے رام گڈکری نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار ان قومی شاہراہ منصوبوں سے متعلق ہیں جو اس وقت زیر تعمیر ہیں، جبکہ وہ منصوبے جو منسوخی یا قبل از وقت اختتام کیلئے زیر غور ہیں، انہیں اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔وزیر نے ایوان کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں جاری 38 قومی شاہراہ منصوبوں میں سے 25 منصوبے اپنی طے شدہ تکمیل کی مدت سے آگے نکل چکے ہیں، جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں سات قومی شاہراہ منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں سے پانچ منصوبوں میں بھی تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔نتن گڈکری نے کہا کہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر، توسیع اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر مسلسل کام جاری ہے، تاہم زمین کے حصول، ماحولیاتی منظوری، موسمی حالات، ٹھیکیداری مسائل اور دیگر انتظامی وجوہات کے باعث متعدد منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے۔مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انڈمان و نکوبار جزائر میں قومی شاہراہوں کے تینوں جاری منصوبے اپنی مقررہ مدت سے تجاوز کر چکے ہیں، جبکہ دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو میں جاری دونوں منصوبے مقررہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور وہاں کسی تاخیر کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت قومی شاہراہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل نگرانی کر رہی ہے تاکہ سڑک رابطوں کو بہتر بنایا جا سکے اور اقتصادی سرگرمیوں کو مزید فروغ مل سکے۔یو این ایس کے مطابق مرکزی حکومت نے لوک سبھا کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں اس وقت 137 کلومیٹر طویل قومی ہائی اسپیڈ کوریڈور منصوبے زیر تعمیر ہیں، تاہم اب تک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اس پروگرام کے تحت ایک بھی ہائی اسپیڈ کوریڈور مکمل نہیں ہو سکا ہے۔وزیر نے بتایا اس کے برعکس جموں و کشمیر میں تمام 137 کلومیٹر منصوبے ابھی تک زیر تعمیر ہیں اور کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ

3 منٹس پہلے
کشمیر میں تعینات فورسز اہلکاروں کیلئے خصوصی مراعات

کشمیر میں تعینات فورسز اہلکاروں کیلئے خصوصی مراعات

3 منٹس پہلے
پیپر لیک مقدمات کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتیں ہوں گی،نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا: وزیر اعظم

پیپر لیک مقدمات کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتیں ہوں گی،نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا: وزیر اعظم

3 منٹس پہلے
اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سمٹ2026 کا افتتاح، خوفزدہ نہیں کوشش نہ کرنے سے ڈریں: عمر عبداللہ

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سمٹ2026 کا افتتاح، خوفزدہ نہیں کوشش نہ کرنے سے ڈریں: عمر عبداللہ

3 منٹس پہلے
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

3 منٹس پہلے
شاہراہ دوسرے روز بھی بند، سینکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ

شاہراہ دوسرے روز بھی بند، سینکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ

3 منٹس پہلے
دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند، توی الرٹ سطح عبور کر گئی،سنگم اور رام منشی باغ میں سیلابی نشان عبور ہونے کا خدشہ

دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند، توی الرٹ سطح عبور کر گئی،سنگم اور رام منشی باغ میں سیلابی نشان عبور ہونے کا خدشہ

3 منٹس پہلے
آنگن واڑی ملازمین کی بے باک اور مخلص قائد تسلیمہ سبحان کاطویل علالت کے بعد انتقال

آنگن واڑی ملازمین کی بے باک اور مخلص قائد تسلیمہ سبحان کاطویل علالت کے بعد انتقال

3 منٹس پہلے
منشیات کی سمگلنگ،جموں میں منسلک 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی املاک مسمار

منشیات کی سمگلنگ،جموں میں منسلک 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی املاک مسمار

3 منٹس پہلے
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس،محض بیان نہیں، بھارت کی عملی پالیسی // راج ناتھ سنگھ

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس،محض بیان نہیں، بھارت کی عملی پالیسی // راج ناتھ سنگھ

3 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page