• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۲۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حج عازمین کیلئے ڈیجیٹل سہولیات میں مزید توسیع،65 سال عمر کے عازمین کیلئے معاون ہمسفر لازمی قرار

Nigraan News by Nigraan News
2 گھنٹے پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
حج عازمین کیلئے ڈیجیٹل سہولیات میں مزید توسیع،65 سال عمر کے عازمین کیلئے معاون ہمسفر لازمی قرار

حج عازمین کیلئے ڈیجیٹل سہولیات میں مزید توسیع،65 سال عمر کے عازمین کیلئے معاون ہمسفر لازمی قرار

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//مرکزی حکومت نے بھارتی حج عازمین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری و مذہبی خدمات فراہم کرنے کیلئے ڈیجیٹل نظام کو مزید وسعت دیتے ہوئے متعدد نئی سہولیات اور فلاحی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ لوک سبھا کو بدھ کے روز بتایا گیا کہ حج 2026 کے دوران عازمین کی سہولت کیلئے آن لائن خدمات، جدید رہائشی انتظامات، طبی سہولیات، انشورنس اور تیز رفتار ریل سروس سمیت کئی اہم اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر کرن رجیجونے کہا کہ حکومت نے حج انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے "حج سوِدھا ایپ 2.0” متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے درخواستوں کی وصولی، ادائیگیاں، رہائش، سفری معلومات، شکایات کے ازالے اور دیگر ضروری خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے عازمین کو سفری شیڈول، رہائش کی تفصیلات، سامان سے متعلق معلومات، ہنگامی رابطہ نمبرز، ایس او ایس سہولت، طبی مشورے اور شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ سفر کے ہر مرحلے میں ضروری معلومات تک فوری رسائی حاصل کر سکیں۔وزیر نے بتایا کہ حج درخواستوں کا پورا عمل اب مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے جبکہ عازمین کا انتخاب شفاف کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت کیا جاتا ہے۔ عازمین محفوظ آن لائن ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنی پسندیدہ پروازوں کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت نے پاسپورٹ جمع کرانے کی روایتی شرط بھی ختم کر دی ہے اور اب پاسپورٹ کی تفصیلات ڈیجیٹل طریقے سے جمع کی جاتی ہیں۔کرن رجیجو نے مزید کہا کہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے عازمین کیلئے ایک معاون ہمسفر کے ساتھ سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ دورانِ حج انہیں ضروری مدد اور سہارا میسر رہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2 گھنٹے پہلے
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2 گھنٹے پہلے
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2 گھنٹے پہلے
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2 گھنٹے پہلے
جموں و کشمیر میں 300 ہیکٹر باغات ہائی ڈینسٹی نظام میں تبدیل

جموں و کشمیر میں 300 ہیکٹر باغات ہائی ڈینسٹی نظام میں تبدیل

2 گھنٹے پہلے
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سرینگر پہنچے،ایل جی کا ائر پورٹ پر استقبال

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سرینگر پہنچے،ایل جی کا ائر پورٹ پر استقبال

2 گھنٹے پہلے
،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

،لیفٹیننٹ گورنر کا ڈل کے کنارے ریڈنگ میراتھن کا افتتاح، منشیات سے انکار، کتابوں سے پیار۔ سنہا

2 گھنٹے پہلے
آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

آنگن واڑی ورکرس اینڈ ہیلپرس یونین کی سینئر رہنما تسلیمہ سبحان کو خراجِ عقیدت

2 گھنٹے پہلے
ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کئی بڑی ریاستوں سے کم

ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات کئی بڑی ریاستوں سے کم

2 گھنٹے پہلے
جموں و کشمیر میں’ای ،کے وائی سی‘ نہ کرانے پر کوئی راشن کارڈ منسوخ نہیں ہوا

جموں و کشمیر میں’ای ،کے وائی سی‘ نہ کرانے پر کوئی راشن کارڈ منسوخ نہیں ہوا

2 گھنٹے پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page