نگران نیوز
سری نگر/ / وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے پیر کے روز کہا کہ حکومت ایم بی بی ایس انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کرنے کی تجویز پر کارروائی کر رہی ہے اور معاملہ اس وقت محکمہ خزانہ کے زیر غور ہے۔سکینہ ایتو نے کہا کہ انٹرنز کی جانب سے وظیفے میں اضافے کا مطالبہ جائز ہے، خصوصاً موجودہ مہنگائی کے پیش نظر، اور حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے پہلے ہی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنز کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد ان کی فائل تیار کرکے محکمہ خزانہ کو بھیجی گئی ہے تاکہ مجوزہ اضافے کے مالی اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔وزیر صحت نے تاہم کہا کہ اس معاملے پر ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔










