• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لیفٹیننٹ گورنر کا جموںوکشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ، جارحانہ سیکورٹی کارروائیاں کرنیکا حکم

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
لیفٹیننٹ گورنر کا جموںوکشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ، جارحانہ سیکورٹی کارروائیاں کرنیکا حکم

لیفٹیننٹ گورنر کا جموںوکشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ، جارحانہ سیکورٹی کارروائیاں کرنیکا حکم

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے منگل کو سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں سکیورٹی نظام اور سٹریٹجک تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ڈِی جی پی نلین پربھات، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ چندراکر بھارتی، سپیشل ڈِی جی کوآرڈی نیشن پی ایچ کیو ایس جے ایم گیلانی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، اے ڈِی جی پی سی آئی ڈی ایم کے سنہا، آئی جی پی کشمیر سوجیت کمار، آئی جی پی جموں تیجندر سنگھ، آئی جی پی کرائم برانچ سارہ رضوی، صوبائی کمشنروں، ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر افسران کو دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دبا ئو برقرار رکھنے اور زمینی سطح پر آپریشنل ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دِی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے خطرات کے مثبت خاتمے کے لئے علاقوں میں جارحانہ انداز میں سکیورٹی کارروائیاں کرنے کی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عوام کا اعتماد سکیورٹی نظام کے لئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے ساتھ براہِ راست روابط کو فروغ دیں اور شہریوں سے بات چیت اور شکایات کے ازالے کے لئے مخصوص اوقات کا تعین کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس سٹیشن کی سطح پر کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے شفاف، غیر جانبدارانہ اور حساس شکایت سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیااور افسران کو مکمل پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تحقیقات کرنے کی ہدایت دِی۔انہوں نے کہا،پولیس کو عوام کے ساتھ مضبوط اور مسلسل رابطہ برقرار رکھنا چاہیے۔ ہر جائز شکایت کو حساسیت کے ساتھ حل کیا جانا چاہیے اور ہر تحقیقات کو مکمل منصفانہ، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ انجام دیا جانا چاہیے۔”لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے سمگلروں کے خلاف مثبت کارروائی پر جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ منشیات سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل خطرات کی نگرانی کو مزید مثر بنایا جائے۔انہوں نے سائبر اور سوشل میڈیا کے میدان میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی قریبی نگرانی کی ہدایت دی تاکہ ملک مخالف پروپیگنڈے، ڈیجیٹل گمراہ کن معلومات اور آن لائن بلیک میلنگ کا مثر مقابلہ کیا جا سکے۔دورانِ میٹنگ ڈِی جی پی اور پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموں و کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ آئی جی پیز، ڈِی آئی جیز اور صوبائی کمشنروںنے اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی صورتحال، اِنسدادِ دہشت گردی کارروائیوں، امن وامان کی صورتحال، منشیات کی سمگلنگ اور دیگر ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کوجانکاری دِی۔میٹنگ میں دیگر متعدد اہم مسائل پر بھی جامع اور تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ آپریشنل سطح پر مکمل چوکس رہیں، مختلف ایجنسیوں کے درمیان بلاتعطل اور مثبت رابطہ و تعاون برقرار رکھیں اور یونین ٹیریٹری میں امن کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پیشگی اور فعال حکمت عملی اپنائیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں و کشمیر میں بڑے پیما نے پر سیول انتظامیہ کا پھیر بدل،137جے کے ایڈ منسٹریٹو سروس افسران کے تبادلے اور تعیناتی

جموں و کشمیر میں بڑے پیما نے پر سیول انتظامیہ کا پھیر بدل،137جے کے ایڈ منسٹریٹو سروس افسران کے تبادلے اور تعیناتی

4 منٹس پہلے
کشمیر کے سیب کی ریل کے ذریعے نقل و حمل کا منصوبہ،

4 منٹس پہلے
30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

4 منٹس پہلے
ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس انٹرنز کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال،وظیفہ 30 ہزارکرنے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس انٹرنز کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال،وظیفہ 30 ہزارکرنے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

4 منٹس پہلے
وسط ستمبر کے بعددرجہ حرارت بتدریج کم ہوگا: محکمہ موسمیات

وسط ستمبر کے بعددرجہ حرارت بتدریج کم ہوگا: محکمہ موسمیات

4 منٹس پہلے
شوپیان میں مشتبہ ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

شوپیان میں مشتبہ ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

4 منٹس پہلے
وزیر اعظم مودی کی ایرانی صدر سے ملاقات،مغربی ایشیا میں دیرپا امن یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت

وزیر اعظم مودی کی ایرانی صدر سے ملاقات،مغربی ایشیا میں دیرپا امن یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت

4 منٹس پہلے
اقلیتی براداری کا حکومت سے احتجاج،پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 125 سال سے زیادہ پرانا مندر مسمار

اقلیتی براداری کا حکومت سے احتجاج،پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 125 سال سے زیادہ پرانا مندر مسمار

4 منٹس پہلے
،ایل جی کی زیر صدارت انڈین ریڈ کراس کی سالانہ جنرل میٹنگ

،ایل جی کی زیر صدارت انڈین ریڈ کراس کی سالانہ جنرل میٹنگ

4 منٹس پہلے
شہرسرینگر کی ازسرنو منصوبہ بندی زیر غور، اولڈسیکریٹریٹ ، اسمبلی کمپلیکس، ہائی کورٹ و اولڈ لور کورٹ سمیت 21 سرکاری اداروں کی منتقلی کی تجویز

شہرسرینگر کی ازسرنو منصوبہ بندی زیر غور، اولڈسیکریٹریٹ ، اسمبلی کمپلیکس، ہائی کورٹ و اولڈ لور کورٹ سمیت 21 سرکاری اداروں کی منتقلی کی تجویز

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page