• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, ستمبر ۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

Nigraan News by Nigraan News
3 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر/ / سپریم کورٹ نے عدالتی شعبے میں تجربہ کار افسران کی کمی کو روکنے اور زیر التوا مقدمات کے باعث انصاف کی فراہمی متاثر ہونے سے بچانے کے لیے سات ریاستوں کو عدالتی افسران کی سبکدوشی کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی ہدایت دی ہے۔چیف جسٹس آف انڈیا سوریا کانت، جسٹس جوی مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ان سات ریاستوں کے وہ عدالتی افسران جو رواں سال 31 مارچ یا اس کے بعد 60 سال کی عمر مکمل کرکے سبکدوش ہوچکے ہیں، انہیں دوبارہ عدالتی عہدہ سنبھالنے کا موقع دیا جائے، بشرطیکہ انہوں نے اس دوران کوئی دوسری ملازمت اختیار نہ کی ہو۔سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، سکم، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کو ہدایت دی کہ وہ اپنے سروس قواعد میں ترمیم کرکے عدالتی افسران کی سبکدوشی کی عمر 62 سال کریں۔ تاہم 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر متعلقہ افسر کی اہلیت اور کارکردگی کا جائزہ متعلقہ ہائی کورٹ کی جانب سے لیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ قواعد میں ترمیم ہونے تک مذکورہ ریاستوں میں 60 سال کی عمر مکمل کرنے والا کوئی عدالتی افسر سبکدوش نہیں ہوگا اور وہ 62 سال کی عمر تک خدمات انجام دے سکے گا، بشرطیکہ متعلقہ ہائی کورٹ اس کی اہلیت اور کارکردگی سے مطمئن ہو۔ عدالت نے ریاستوں کو قواعد میں ترمیم جلد از جلد، ترجیحاً دو ماہ کے اندر، مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

احتجاجی انٹرنز ڈاکٹرس کی وزیر صحت سے ملاقات، اضافے کا معاملہ حل نہ ہوسکا،احتجاج جاری

احتجاجی انٹرنز ڈاکٹرس کی وزیر صحت سے ملاقات، اضافے کا معاملہ حل نہ ہوسکا،احتجاج جاری

3 منٹس پہلے
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

3 منٹس پہلے
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

98فیصد شرح کے ساتھ جموں و کشمیر مکمل طور پر خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

3 منٹس پہلے
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

3 منٹس پہلے
اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

اساتذہ قوم کے حقیقی معمار: سنہا

3 منٹس پہلے
LOC کے علاقے سیر و تفریح کیلئے نئے ہارٹ سپاٹ

LOC کے علاقے سیر و تفریح کیلئے نئے ہارٹ سپاٹ

3 منٹس پہلے
وندے بھارت ایکسپریس کا تجرباتی سٹاپاننت ناگ کیلئے منظوری،ستمبر کے آخر میں ریل رکے گی

وندے بھارت ایکسپریس کا تجرباتی سٹاپاننت ناگ کیلئے منظوری،ستمبر کے آخر میں ریل رکے گی

3 منٹس پہلے
12 ستمبر تک جموں و کشمیر میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان

12 ستمبر تک جموں و کشمیر میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان

3 منٹس پہلے
حج 2027 کے خواہشمند افراد، 15 ستمبر تک طبی دستاویزات جمع کریں، قواعد و ضوابط جاری

حج 2027 کے خواہشمند افراد، 15 ستمبر تک طبی دستاویزات جمع کریں، قواعد و ضوابط جاری

3 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page