• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

Nigraan News by Nigraan News
5 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر/ / سرینگربین الاقوامی فلم فیسٹیول کے افتتاحی ایڈیشن کے تیسرے روز سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں مقامی اور غیر ملکی فلموں کی نمائز کیساتھ ساتھ معروف فلمسازوں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔اس فیسٹیول کی خاص بات مقامی لوگوں کی بھاری شرکت ہے۔ پچھلے تین روز سے یہاں فلم سازوں کیساتھ جو بھی سیشن ہوئے ان میں مقامی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ بدھ کے روز بھی یہی سلسلہ جاری رہا اور دن بھر مقامی نوجوانوں کے آنے کا سلسہ جاری رہا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپین کی فلمساز اینا ساورا نے کہا کہ فلمی میلوں کا دنیا بھر کے سنیما کو فروغ دینے اور مختلف ممالک کی فلموں اور فلم سازوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور بھارت کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے اور وہ مستقبل میں دوبارہ یہاں آنے کی امید رکھتی ہیں۔ انہوں نے سری نگر کو دیکھنے اور مقامی ثقافت سے واقف ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔کشمیر کو فلم بندی کے لیے موزوں مقام قرار دیتے ہوئے ہسپانوی فلم ساز نے کہا کہ وادی میں فلم سازوں کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں خوبصورت مناظر، جھیلیں اور فلم بندی کے لیے بہترین قدرتی روشنی دستیاب ہے۔اینا ساورا نے کہا کہ کشمیر کو فلم سازی کے عالمی نقشے پر نمایاں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کشمیر کی تصاویر اپنے ایک دوست کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں، جس نے وادی کو مستقبل میں فلم بندی کے لیے ایک ممکنہ مقام کے طور پر تلاش کرنے کی تجویز دی۔معروف فلمساز اکبر خان نے کہا کہ کشمیر دنیا بھر میں فلمسازوں کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے لوگوں کیساتھ زیادہ سے زیادہ رابطے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور نوجوانوں میں سیکھنے کی لگن بھی ہے۔فلم شعلے کے فلمساز رمیش سپی نے کہا کہ وہ اس بات کی ضرور کوشش کریں گے کہ کشمیر میں فلم شوٹنگ کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ یہاں ماحول پر امن ہے، خوبصورتی لاجواب ہے جو فلمسازوں کیلئے بنیادی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیری لوگ بہت محنتی ہیں اور مہمان نوازی میں کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ سندھی چوہان نے کہا کہ کشمیر جنت کا ٹکڑا ہے اور وہ یہاں آکر اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی دل کو مو لینے والی قدرتی خوبصوتی کا کہیں جواب نہیں مل سکتا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جسٹس پشپندر سنگھ بھاٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

جسٹس پشپندر سنگھ بھاٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

5 منٹس پہلے
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

5 منٹس پہلے
فلم فیسٹیول میں مکمل ’وندے ماترم‘ کی گائیکی پر ہنگامہ

فلم فیسٹیول میں مکمل ’وندے ماترم‘ کی گائیکی پر ہنگامہ

5 منٹس پہلے
سرینگر میںپہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول، جموں و کشمیرکی پانچ فلمیں مسابقتی زمرے کیلئے منتخب

سرینگر میںپہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول، جموں و کشمیرکی پانچ فلمیں مسابقتی زمرے کیلئے منتخب

5 منٹس پہلے
میوہ جات کی اُترائی اورفصلوںکی کٹائی کا موسم،شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی،دن کو گرمی کی شدت برقرار

میوہ جات کی اُترائی اورفصلوںکی کٹائی کا موسم،شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی،دن کو گرمی کی شدت برقرار

5 منٹس پہلے
سی آر پی ایف کی نکسل علاقوں سے واپسی، جموں خطے میں 21 مقامات پر فوجی دستوں کی جگہ لے گی

سی آر پی ایف کی نکسل علاقوں سے واپسی، جموں خطے میں 21 مقامات پر فوجی دستوں کی جگہ لے گی

5 منٹس پہلے
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا چھٹا اجلاس،منگل 21 ستمبر سے شروع ہوگا

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا چھٹا اجلاس،منگل 21 ستمبر سے شروع ہوگا

5 منٹس پہلے
حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی، 30 دن کے اندر وظیفہ بڑھانے کے وعدے کے بعد میڈیکل انٹرنز کی ہڑتال ختم

حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی، 30 دن کے اندر وظیفہ بڑھانے کے وعدے کے بعد میڈیکل انٹرنز کی ہڑتال ختم

5 منٹس پہلے
لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

لیفٹیننٹ گورنر امریکہ کے دورے پرایل جی لداخ کو اضافی چارج تفویض

5 منٹس پہلے
تباہ کن سیلاب کی 12ویں برسی،عوامی حلقوںکا حکومت سے سیلاب سے بچائو منصوبہ سامنے لانے کامطالبہ

تباہ کن سیلاب کی 12ویں برسی،عوامی حلقوںکا حکومت سے سیلاب سے بچائو منصوبہ سامنے لانے کامطالبہ

5 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page