• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

Nigraan News by Nigraan News
3 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر/ / جموں و کشمیر حکومت کی یونین ٹیریٹری کابینہ کا اجلاس 10 ستمبر کو سری نگر میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کی ترقی، ہوم اسٹے پالیسی میں ترمیم، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، صنعتی ترقی، زمین کی منتقلی اور مختلف انتظامی امور سمیت متعدد اہم تجاویز پر غور و خوض متوقع ہے۔کابینہ کا اجلاس جمعرات کو شام 4 بجے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائش گاہ پر ہوگا، جہاں مختلف اہم تجاویز منظوری اور غور کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں زیر غور آنے والی اہم تجاویز میں مجوزہ ’’مشن اسکل‘‘، موجودہ ہوم اسٹے پالیسی میں ترمیم، جموں میں فلائی اوور کی تعمیر، سامبا میں صنعتی پارک کا قیام، بی ایس این ایل کے فور جی نیٹ ورک کی توسیع، سیلاب متاثرین کے لیے امداد اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔کابینہ کے سامنے پیش کی جانے والی اہم تجاویز میں مسودہ اسکل ڈیولپمنٹ پالیسی بھی شامل ہے،۔مجوزہ پالیسی کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ اور ہنرمندی پر مبنی تربیت کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس کا دائرہ تعلیم کے مختلف مراحل بشمول اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں تک بڑھائے جانے کی توقع ہے۔کابینہ جموں و کشمیر میں ہوم اسٹے اداروں سے متعلق نظرثانی شدہ پالیسی پر بھی غور کرسکتی ہے۔مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد ہوم اسٹے کی رجسٹریشن اور تجدید کے عمل کو آسان بنانا اور جائیداد مالکان کو سیاحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی ترغیب دینا ہے۔اہم تجاویز میں ہوم اسٹے رجسٹریشن کی مدت ایک سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی تجویز شامل ہے۔ کابینہ جموں میں مٹھی فلائی اوور کو شکنتلا تھیٹر سے جوڑنے والے مجوزہ فلائی اوور کے لیے انتظامی منظوری پر غور کرسکتی ہے۔ وجے پور علاقے میں پڈری مقام پر صنعتی پارک قائم کرنے کی تجویز بھی کابینہ کے سامنے پیش کی جاسکتی ہے۔ بی ایس این ایل کو سرکاری اراضی منتقل کرنے سے متعلق ہے تاکہ ان علاقوں میں موبائل رابطے کو بہتر بنایا جاسکے جہاں فور جی سہولت ابھی پوری طرح دستیاب نہیں ہے۔سوپور میں تقریباً تین کنال شملات اراضی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ زرعی پیداوار کے حوالے کی جائے گی تاکہ وہاں سبزی منڈی قائم کی جاسکے۔کابینہ کے اجلاس میں مختلف انتظامی امور بھی زیر غور آئیں گے۔ کابینہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی اور مانسون کے بعد جموں و کشمیر بھر میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے متعلق امور پر بھی غور کرسکتی ہے۔سڑکوں کی میکڈمائزیشن کا مقصد موسم سرما کے آغاز سے قبل سڑکوں کی حالت بہتر بنانا ہے، کیونکہ سردیوں میں موسمی حالات تعمیراتی اور مرمتی کاموں کو متاثر کرسکتے ہیں۔پالیسی اور ترقیاتی تجاویز کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے تیار کیے گئے چار بل بھی کابینہ کے سامنے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔کابینہ سے منظوری ملنے کی صورت میں ان بلوں کو آئندہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

3 منٹس پہلے
جسٹس پشپندر سنگھ بھاٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

جسٹس پشپندر سنگھ بھاٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

3 منٹس پہلے
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

3 منٹس پہلے
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

3 منٹس پہلے
فلم فیسٹیول میں مکمل ’وندے ماترم‘ کی گائیکی پر ہنگامہ

فلم فیسٹیول میں مکمل ’وندے ماترم‘ کی گائیکی پر ہنگامہ

3 منٹس پہلے
سرینگر میںپہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول، جموں و کشمیرکی پانچ فلمیں مسابقتی زمرے کیلئے منتخب

سرینگر میںپہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول، جموں و کشمیرکی پانچ فلمیں مسابقتی زمرے کیلئے منتخب

3 منٹس پہلے
میوہ جات کی اُترائی اورفصلوںکی کٹائی کا موسم،شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی،دن کو گرمی کی شدت برقرار

میوہ جات کی اُترائی اورفصلوںکی کٹائی کا موسم،شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی،دن کو گرمی کی شدت برقرار

3 منٹس پہلے
سی آر پی ایف کی نکسل علاقوں سے واپسی، جموں خطے میں 21 مقامات پر فوجی دستوں کی جگہ لے گی

سی آر پی ایف کی نکسل علاقوں سے واپسی، جموں خطے میں 21 مقامات پر فوجی دستوں کی جگہ لے گی

3 منٹس پہلے
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا چھٹا اجلاس،منگل 21 ستمبر سے شروع ہوگا

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا چھٹا اجلاس،منگل 21 ستمبر سے شروع ہوگا

3 منٹس پہلے
حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی، 30 دن کے اندر وظیفہ بڑھانے کے وعدے کے بعد میڈیکل انٹرنز کی ہڑتال ختم

حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی، 30 دن کے اندر وظیفہ بڑھانے کے وعدے کے بعد میڈیکل انٹرنز کی ہڑتال ختم

3 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page