• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۲, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اینٹی نارکوٹکس ٹادسک فورس سربراہان کی کانفرنس آج،بھارت کے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ناگزیر : امت شاہ

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
اینٹی نارکوٹکس ٹادسک فورس سربراہان کی کانفرنس آج،بھارت کے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ناگزیر : امت شاہ

اینٹی نارکوٹکس ٹادسک فورس سربراہان کی کانفرنس آج،بھارت کے وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ناگزیر : امت شاہ

FacebookTwitterWhatsapp

پی آئی بی
نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یعنی منگل، 22 ستمبرکو نئی دہلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انسداد منشیات ٹاسک فورس(اے این ٹی ایف)کے سربراہان کی تیسری قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر امت شاہ منشیات کے خلاف بیداری پھیلانے کے لیے ٹی وی سیز بھی جاری کریں گے اور لکھن اور دہرادون میں نارکوٹکس کنٹرول بیوروکے نئے زون کمپلیکسز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی اے این ٹی ایف کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا، جبکہ این سی بی کی ازسرنو تیار کردہ ویب سائٹ کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ این سی بی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اے این ٹی ایف کے سربراہان کے علاوہ متعلقہ سرکاری محکموں اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند ملک کے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے 2047 تک وکست بھارت کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس وژن کو حقیقت میں تبدیل کرنا منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ یہ کانفرنس آنے والی نسلوں کو منشیات کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔اجتماعی عزم، مشترکہ ذمہ داری کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں حال ہی میں جاری کردہ نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق وژن دستاویز (2026-29) میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اے این ٹی ایف کے لیے مقرر کردہ اہداف پر ہونے والی پیش رفت اور ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیا کے استعمال کے خطرے سے نمٹنے کے لیے متعلقہ شراکت داروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ حکومت ہند کی جانب سے منشیات کی سپلائی میں کمی، مانگ میں کمی اور منشیات کے مضر اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے موزوں حکمت عملیوں کی نشاندہی اور ان کے نفاذ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وژن دستاویز کے چار اسٹریٹجک ستونوں (1) نفاذ قانون، انٹیلی جنس اور آپریشنز، (2) پیش رو مادوں اور مصنوعی منشیات پر کنٹرول، (3) مانگ میں کمی اور مضر اثرات میں کمی اور (4) صلاحیت سازی اور تال میل کے مطابق اس تقریب کے لیے آٹھ تکنیکی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔حکومت کے تمام محکموں اور اداروں کو ایک مشترکہ طریقہ کار کے تحت کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، اس اجلاس میں ہونے والی بات چیت سے شریک ریاستوں، محکموں اور اداروں کو ملک بھر میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف موثر کارروائی کے لیے آئندہ تین برسوں کے دوران نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ اس دوران ہونے والے مباحثے سے منشیات سے متعلق قوانین کے نفاذ کو مزید مضبوط بنانے اور ملک کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی تیار ہونے کی توقع ہے۔ اس قومی تقریب کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف کارروائی اور منشیات سے پاک بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے این سی بی اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اے این ٹی ایف کے درمیان مستقبل کی ضروریات کے مطابق شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

روایتی فصلیں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیلئے موزون،خود انحصار جموں کشمیر کی تعمیر میں اجتماعی سوچ لازمی: لیفٹیننٹ گورنر

روایتی فصلیں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیلئے موزون،خود انحصار جموں کشمیر کی تعمیر میں اجتماعی سوچ لازمی: لیفٹیننٹ گورنر

4 منٹس پہلے
بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی نگران نیوز سری نگر// نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ان کے دیرینہ مطالبات پر یقین دہانیوں کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔یہ فیصلہ ملازمین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ملازمین نے بتایا کہ حکومت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پر پیش رفت کی جائے گی اور ان کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کچھ فیصلوں کو مزید غور و خوض کے لیے مخر کر دیا جائے گا۔ان کے مطابق، حکومت نے این ایچ ایم کے مشن ڈائریکٹر کو ایک کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جو ملازمین اور محکمے کے درمیان رابطے کا کام کرے گا اور ان کے مسائل پر باقاعدہ بات چیت کو آسان بنائے گا۔ملازمین نے کہا کہ وہ حکومت کے مثبت رویے اور میٹنگ کے دوران دی گئی یقین دہانیوں سے مطمئن ہیں۔ایک نمائندے نے کہا کہ ایک ماہ تک ان یقین دہانیوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد تجاویز پر مزید غور کیا جائے گا۔یہ اجلاس محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ ملازمین کے نمائندوں نے بتایا کہ یقین دہانیاں تحریری طور پر فراہم کی گئی ہیں۔

بات چیت کامیاب،این ایچ ایم ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی

4 منٹس پہلے
شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

شوپیان میںمنشیات مخالف کارروائی،غیر قانونی تجارت کے شبے میں جائیداد ضبط اور نقدی منجمد

4 منٹس پہلے
مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

مسجد میں نمازِ جمعہ پر خودکش حملہ،پاکستانی شہر کوہاٹ میں 16 افراد ہلاک،50سے زائد زخمی

4 منٹس پہلے
ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

ایل او سی کے آر پار تجارت کا باب مکمل طور پر بند،اوڑی ٹریڈ سینٹر کی سہولیات سرحدی سیاحت میں تبدیلی کا فیصلہ

4 منٹس پہلے
ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

ایل جی نے 29نو منتخب پولیس افسران کو تقرری خطوط سونپے،یونیفارم ذمہ داری کا حلف

4 منٹس پہلے
کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

کوئی این سی ممبر نہیں بھاگے گا،بی جے پی کو مختصر اجلاس پر سوال اٹھانے کا حق نہیں:وزیراعلیٰ

4 منٹس پہلے
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے، حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا: سنیل شرما

4 منٹس پہلے
اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

اسمبلی کا موسم خزاں کا اجلاس، تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا گیا

4 منٹس پہلے
اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page