• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۲۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

Nigraan News by Nigraan News
5 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

جموں و کشمیر میں 80 تجارتی لیز کی مدت ختم، تجدید نہیں ہوگی:۔ حکومت

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تقریباً ایک کروڑ کنال سرکاری اور نزول اراضی موجود ہے، جبکہ سابق ریاست جموں و کشمیر کے دور میں تجارتی مقاصد کے لیے دی گئی کم از کم 80 تجارتی مراکزکی لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے اور جموں و کشمیر لینڈ گرانٹس رولز 2022 کے تحت ان کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ محکمہ مال نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 99,97,804 کنال اور 17 مرلہ سرکاری اراضی جبکہ 9,877 کنال اور 3.5 مرلہ نازول اراضی موجود ہے۔ تجارتی مقاصد کے لیے لیز پر دی گئی سرکاری اور نازول اراضی میں سے 531 کنال اور 16 مرلہ جموں ڈویڑن جبکہ 5,088 کنال اور 6 مرلہ کشمیر ڈویژن میں واقع ہے۔سابق ریاست جموں و کشمیر کے دور میں دی گئی 80 لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ تاہم حکومت نے واضح کیا کہ یہ تعداد مکمل نہیں ہے، کیونکہ اننت ناگ ضلع میں اس حوالے سے ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، جبکہ سری نگر میں جہاں سب سے زیادہ لیز کی مدت ختم ہونے کی اطلاع ہے، درست تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔تجدید کے حوالے سے حکومت نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر لینڈ گرانٹس رولز 2022 کے قاعدہ 12 کے تحت لیز کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ قاعدہ 6 کے تحت ایک بااختیار کمیٹی سرکاری اراضی کی نشاندہی اور تخصیص کرنے کے ساتھ ساتھ یہ طے کرے گی کہ کسی اراضی کو کس مقصد کے لیے لیز پر دیا جاسکتا ہے۔ضلع وار ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ختم ہونے والی متعدد تجارتی لیز کئی دہائیاں پرانی ہیں۔ ان میں کئی لیز 1930، 1940، 1950، 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں دی گئی تھیں۔جموں ضلع کی فہرست میں ہوٹلوں، پٹرول پمپوں، دکانوں، اسکولوں، گیراجوں، ورکشاپوں، ریستورانوں، دفاتر اور دیگر تجارتی اداروں سے متعلق بڑی تعداد میں لیز شامل ہیں۔ ان میں اشوکا ہوٹل، رامادا ہوٹل، ہوٹل ضیافت، ہوٹل لارڈز اِن، پریزنٹیشن کانونٹ اسکول، ماڈل اکیڈمی، انڈین آئل کارپوریشن کے پٹرول پمپ اور متعدد تجارتی دکانیں شامل ہیں۔ریکارڈ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کئی پرانی لیز میں وصول کیا جانے والا کرایہ موجودہ اراضی کی قدر کے مقابلے میں انتہائی کم تھا۔ مثال کے طور پر راچ رام نگر میں اشوکا ہوٹل کے لیے 60 کنال اراضی 1974 میں 40 سال کے لیے لیز پر دی گئی تھی، جس کی مدت 2014 میں ختم ہوگئی۔ ریکارڈ کے مطابق اس اراضی کی مالیت 78.26 کروڑ روپے، سرکل ریٹ 1.30 کروڑ روپے جبکہ عارضی اوسط مارکیٹ قیمت 1.75 کروڑ روپے فی کنال بتائی گئی ہے۔ اس لیز کا ریکارڈ شدہ کرایہ صرف 60 ہزار روپے تھا۔اسی طرح گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے قریب انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے پٹرول پمپ کے لیے 1.72 کنال اراضی 1975 میں لیز پر دی گئی تھی، جس کی مدت 2015 میں ختم ہوگئی۔ ریکارڈ میں اس اراضی کی لیز ویلیو تقریباً 6.79 کروڑ روپے، سرکل ریٹ 2.20 کروڑ روپے اور عارضی مارکیٹ قیمت 7.25 کروڑ روپے درج ہے، جبکہ کرایہ 1000 روپے فی کنال درج کیا گیا ہے۔دیگر کئی پرانی لیز بی سی روڈ، ریذیڈنسی روڈ، گمٹ بازار، لَکھ داتا بازار، شالامار، اہاتا کلاں اور جوگی گیٹ جیسے اہم علاقوں میں موجود دکانوں اور تجارتی اداروں سے متعلق ہیں۔ ان میں سے بیشتر لیز ایسے وقت میں دی گئی تھیں جب زمین کی قیمتیں آج کے مقابلے میں کہیں کم تھیں۔سرکاری ریکارڈ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ مسئلہ صرف جموں شہر یا بڑے تجارتی مراکز تک محدود نہیں ہے۔ادھم پور میں حکومت نے سرکاری احکامات اور لینڈ گرانٹ ایکٹ کے تحت دی گئی لیز کا ریکارڈ پیش کیا ہے، جس میں چنینی میں ایمپائرین اسکائی ویو پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو 40 سال کے لیے دی گئی لیز بھی شامل ہے۔ڈوڈہ میں ایک کنال 11 مرلہ اراضی پر مشتمل دو لیز کا ریکارڈ موجود ہے۔ دونوں لیز 2013 میں 40 سال کے لیے دی گئی تھیں۔پونچھ میں حکومت نے 45 کنال 11 مرلہ اراضی پر مشتمل دو تجارتی لیز کا ذکر کیا ہے۔ ان میں منڈی تحصیل کے کیہنو اور کلانی دیہات میں 43 کنال 10 مرلہ اراضی آئی پی پی ایجنسی میگ پائی ہائیڈل کنسٹرکشن آپریشن انڈسٹریز کو 40 سال کے لیے 40 روپے فی کنال سالانہ گراؤنڈ رینٹ پر دی گئی تھی۔ اس وقت کیہنو میں مارکیٹ ریٹ 52 ہزار روپے اور کلانی میں 62 ہزار روپے فی کنال بتایا گیا تھا۔اسی طرح شہر خاص میں 2 کنال ایک مرلہ اراضی 21 سال کے لیے 6 ہزار روپے سالانہ پر لیز کی گئی تھی، جبکہ اس وقت اس کی مارکیٹ قیمت 7.60 لاکھ روپے فی کنال بتائی گئی تھی۔رام بن میں پن بجلی کے منصوبوں کے لیے کئی اراضی کے ٹکڑے 2015 سے 40 سال کی مدت کے لیے لیز پر دیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کو 2021 میں 40 مرلہ اراضی تین سال کے لیے لیز پر دی گئی تھی، جس کی مدت فروری 2024 میں ختم ہوگئی۔بارہمولہ ضلع کے گلمرگ سے متعلق حکومت کا ریکارڈ خاصا وسیع ہے، جہاں ہوٹلوں اور جھونپڑی نما رہائشی یونٹس سے متعلق درجنوں لیز درج ہیں۔ ان میں ہوٹل افروٹ، الپائن رج، ہوٹل سٹی ویو، ہوٹل گرین ٹری لاج، ہوٹل گرین ہائٹس، ہوٹل رائل کاسل، ہوٹل روز وڈ، شا اِن، ہوٹل ویلکم، ہوٹل زْم زْم، ہوٹل ہِل ٹاپ، لوپن ریزورٹس، سیفکو ہٹ، پائن اسپرنگ اور دیگر کئی جائیدادیں شامل گلمرگ کی بیشتر لیز 1978 اور 1979 میں عموماً 40 سال کے لیے دی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں ان میں سے بڑی تعداد کی مدت 2018 اور 2019 کے دوران ختم ہوگئی۔ تاہم پنیکل ریزورٹ اور جوہر سے متعلق بعض لیز اب بھی فعال ہیں اور ان کی مدت 2029 میں ختم ہوگی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

رامباغ نٹی پورہ سڑک کشادگی منصوبہ منظوری کا منتظر

5 منٹس پہلے
آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

آرٹیکل 370 کو تاریخ کا حصہ بنانے کے بعد جموں و کشمیر نئے مستقبل کی دہلیز پر :۔لیفٹیننٹ گورنر سنہا

5 منٹس پہلے
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

5 منٹس پہلے
شاہراہ پر روزانہ کی رکاوٹیں، امتیازی احساس کاموجب: وحید پرہ

شاہراہ پر روزانہ کی رکاوٹیں، امتیازی احساس کاموجب: وحید پرہ

5 منٹس پہلے
جموں و کشمیر میںفی الوقت کینسرمریضوںکی تعداد51,000 ،موزی مرض کی روکتھام کی رہنمائی وعلاج کیلئے علیٰ سطحی کمیٹی تشکیل : وزیر صحت

جموں و کشمیر میںفی الوقت کینسرمریضوںکی تعداد51,000 ،موزی مرض کی روکتھام کی رہنمائی وعلاج کیلئے علیٰ سطحی کمیٹی تشکیل : وزیر صحت

5 منٹس پہلے
بجلی بلوں کی رعایتی سکیم،غریب صارفین کو رعایت دینے کی تجویز

بجلی بلوں کی رعایتی سکیم،غریب صارفین کو رعایت دینے کی تجویز

5 منٹس پہلے
یکم ستمبر2026سے نافذ بجلی فیس کی نئی شرحیں، صارفین پر 251 کروڑ کا اضافی بوجھ

یکم ستمبر2026سے نافذ بجلی فیس کی نئی شرحیں، صارفین پر 251 کروڑ کا اضافی بوجھ

5 منٹس پہلے
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

5 منٹس پہلے
نوجوان اپنی امنگوں کو معاشرے سے جوڑیں،ادارے کی حقیقی کایا پلٹ اقدار اور خیالات میں مضمر : لیفٹیننٹ گورنر

نوجوان اپنی امنگوں کو معاشرے سے جوڑیں،ادارے کی حقیقی کایا پلٹ اقدار اور خیالات میں مضمر : لیفٹیننٹ گورنر

5 منٹس پہلے
بچوں کیخلاف جنسی جرائم سے متعلق ایکٹ، آرٹیکل 311 کے تحت کشتواڑ کا استاد ملازمت سے برطرف

بچوں کیخلاف جنسی جرائم سے متعلق ایکٹ، آرٹیکل 311 کے تحت کشتواڑ کا استاد ملازمت سے برطرف

5 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page