• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

Nigraan News by Nigraan News
8 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر// قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں "کسی بھی پاکستانی ایجنڈے” کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ بی جے پی ریاست کا درجہ (سٹیٹ ہڈ)بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن وہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں 2000 کی خودمختاری (اٹانومی)کی قرارداد اور 2024 کی خصوصی حیثیت سے متعلق قرارداد کے حوالے دیے جانے کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاست کا درجہ بحال کرنے تک محدود ہوتی تو پارٹی اس کی حمایت کرتی۔شرما نے کہا، "اگر وزیر اعلیٰ صرف ریاست کا درجہ بحال کرنے کی قرارداد لاتے ہیں تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔ ریاست کا درجہ بحال کرنا بی جے پی کا ایجنڈا ہے اور ہم اس کے لیے پرعزم ہیں، یہ(ریاست کا درجہ)ضرور ملے گا۔”اپوزیشن لیڈر نے جموں و کشمیر کی 1953 سے قبل کی آئینی حیثیت سے متعلق حوالوں پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ معاملات ریاست کا درجہ بحال کرنے کے سوال سے کہیں آگے کی بات ہے۔انہوں نے کہا، "یہ قرارداد وزیر اعلیٰ نے پیش کی تھی، اگر یہ صرف ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے ہوتی تو ہم اس میں حصہ لیتے، لیکن 2000 اور 2024 کے حوالے آئین کی خلاف ورزی ہیں۔”شرما نے اس مسئلے پر کانگریس کے موقف پر بھی سوال اٹھایا اور پوچھا کہ کیا وہ 1953 سے قبل کے آئینی انتظام کی واپسی کی حمایت کرتی ہے، جس میں آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35A سے وابستہ دفعات بھی شامل ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس ایسے مسائل کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو، ان کے خیال میں، جموں و کشمیر میں امن کو متاثر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا، "ایسا نہیں ہے کہ اپوزیشن ہر چیز کی مخالفت کرے گی۔ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور ہمارے پڑوسی ایسے ہیں جو ہمیشہ حالات کا فائدہ اٹھانے اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔”شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال پرامن ہے اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کو ایک اہم اور زیر التوا مسئلہ قرار دیا۔انہوں نے سپیکر عبدالرحیم راتھر پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے بی جے پی کے اعتراضات کے باوجود قرارداد پر کارروائی کی اجازت دی، اور کہا کہ پارٹی نے انہیں ہٹانے کے لیے ایک تحریک پیش کی ہے۔ پیر کے روز اسمبلی میں اسپیکر کو ہٹانے کے لیے بی جے پی کی جانب سے پیش کردہ نوٹس کی اطلاع دی گئی۔ریاستی حیثیت کی بحالی کے ٹائم لائن(وقت کے تعین)کے حوالے سے شرما نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اس کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا، "ٹائم لائن مقرر کرنے والے وزیرِ اعلیٰ کون ہوتے ہیں؟ ریاستی حیثیت بحال کی جائے گی اور ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔ اس معاملے پر جلد بازی میں بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔”شرما نے کہا کہ بی جے پی اس قرارداد، اور خاص طور پر اس میں 1953 سے قبل کے دور کے حوالے سے کیے گئے ذکر کے خلاف پورے جموں و کشمیر میں احتجاج شروع کرے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

8 منٹس پہلے
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

8 منٹس پہلے
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

8 منٹس پہلے
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

8 منٹس پہلے
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

8 منٹس پہلے
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

8 منٹس پہلے
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

8 منٹس پہلے
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

8 منٹس پہلے
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

8 منٹس پہلے
سرکاری محکمے اور مرکزی ادارے محکمہ بجلی کے مقروض

8 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page