• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

Nigraan News by Nigraan News
4 منٹس پہلے
Reading Time: 1min read
A A
0
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر/ / جموںکشمیر قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کے قانون سازوں کے شدید احتجاج کے باوجود جموں و کشمیر کا مکمل ریاستی درجہ فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد کی منظوری کے دوران ایوان میں بی جے پی ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ یہ قرارداد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 25 ستمبر کو اسمبلی میں پیش کی تھی، تاہم ارکان کی جانب سے بحث اور اظہارخیال کی خواہش کے باعث اس پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔سوموار کو قرارداد پر دوبارہ بحث کے دوران ایوان میں ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی ہوئی اور بی جے پی ارکان نے قرارداد کی زبان اور اس میں سابقہ قراردادوں کے حوالوں پر سخت اعتراضات اٹھائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 26 جون 2000 اور 6 نومبر 2024 کو ایوان سے منظور کی گئی قراردادوں کے علاوہ یہ ایوان حکومت ہند سے جموں و کشمیر کا مکمل ریاستی درجہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے کہ یہ قرارداد حکومت ہند کو بھیجی جائے۔قرارداد میں 26 جون 2000 کی اس قرارداد کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جسے اس وقت نیشنل کانفرنس کی حکومت اور اْس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قیادت میں منظور کیا گیا تھا۔قرارداد میں سابقہ خودمختاری اور خصوصی درجہ سے متعلق حوالوں پر بی جے پی ارکان نے شدید اعتراض کیا۔ احتجاج کے دوران بی جے پی ارکان ایوان کے ویل میں پہنچ گئے، نعرے لگائے، کاغذات پھاڑے اور متوازی طور پر فرضی کارروائی بھی چلائی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

4 منٹس پہلے
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

4 منٹس پہلے
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

4 منٹس پہلے
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

4 منٹس پہلے
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

4 منٹس پہلے
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

4 منٹس پہلے
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

4 منٹس پہلے
ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

ڈی جی پی نلین پربھات کا اودھم پور-کٹھوعہ دورہ،علاقے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ

4 منٹس پہلے
کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

کرناہ میںفوج کااقدام قابل ستائش،آپریشن سدبھاونا کے جذبے کا عملی مظاہرہ:منوج سنہا

4 منٹس پہلے
پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

پانچ دنوں میں دوسری اہم میٹنگ،سنیل شرما اور وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

4 منٹس پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page