نگران نیوز
سری نگر/ / جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر مقیم 150 بنگلہ دیشی شہریوں کو حکام نے ملک بدر کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ان افراد کو خصوصی بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے سری نگر سے باگڈوگرا لے جایا گیا، جہاں انہیں بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔سری نگر پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بنگلہ دیشی شہری جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر تھے۔ انہیں ضروری کارروائی کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے باگڈوگرا منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید کارروائی کے لیے بی ایس ایف کے حوالے کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کے ایک اور گروپ کو 7 اکتوبر کو ملک بدر کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں مزید 150 بنگلہ دیشی شہریوں کو جموں و کشمیر سے باہر منتقل کرنے کی کارروائی متوقع ہے










