• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستانی خواتین کا مظفر آباد چلو مارچ ناکام

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-02
Reading Time: 1min read
A A
0
پاکستانی خواتین کا مظفر آباد چلو مارچ ناکام
FacebookTwitterWhatsapp

بارہمولہ: جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز یہاں کئی ‘پاکستانی خواتین’ کو تحویل میں لے کر ان کا ‘مظفرآباد چلو’ مارچ ناکام بنا دیا۔سال 2010 میں اعلان شدہ بازآبادکاری پالیسی کے تحت اپنے شوہروں کے ساتھ وارد کشمیر ہونے والی متعدد ‘پاکستانی خواتین’ پیر کی صبح یہاں جمع ہوئیں اور سری نگر – مظفرآباد روڑ پر مارچ کرنے لگیں۔تاہم جب یہ احتجاجی خواتین خانپورہ پہنچیں تو جموں و کشمیر پولیس کی زنانہ پولیس کی نفری نے حرکت میں آ کر ان خواتین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔قبل ازیں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نورین نے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہم آج کسی بھی صورت میں سرحد پار کر کے رہیں گے۔ اس پار یا اْس پار اگر ہمیں گولی بھی کھانی پڑے ہم تیار ہیں۔ ہمارے پورے رشتہ دار پاکستان میں ہیں۔ ہم ان کی خوشی اور غم میں شامل نہیں ہو پا رہے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘میری ماں فالج کا شکار ہیں۔ وہ پچھلے ایک سال سے دربستر ہیں۔ میں آج کسی بھی صورت میں سرحد پار کر کے اپنے ماں سے ملوں گی۔ میں اپنی ماں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں’۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی مصباح جنید نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے آج تک بہت بار احتجاج کیا لیکن کوئی ہماری بات سنتا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہماری مانگ ہے کہ آپ ہمیں سرحد پار کرنے کی اجازت دیں۔ سرکار ہماری بالکل بھی سن نہیں رہی ہے۔ ہم لیفٹیننٹ گورنر سے بھی ملے لیکن کوئی ہمارے حق میں فیصلہ نہیں لیتا۔ آج چاہے آپ گولے مارے یا جو بھی کرے ہم واپس نہیں جائیں گے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارا گناہ کیا ہے؟ ہماری غلطی کیا ہے؟ ہم نے تو شادیاں کی ہیں۔ اگر ہم غیر قانونی طریقے سے آئے ہیں تو آپ نے ہمیں اسی وقت واپس کیوں نہیں بھیجا؟ آپ لوگوں نے ہی بازآبادکاری پالیسی کا اعلان کر کے ہمیں یہاں بلایا۔ اب نہ ہمیں رہنے دے رہے ہو نہ جانے’۔بتا دیں کہ 2010 میں جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ کی حکومت نے اْس وقت کی مرکزی حکومت کے آشیرباد سے 1989 سے 2009 تک پاکستان چلے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی واپسی کے لیے ایک بازآبادکاری پالیسی کا اعلان کیا۔واپسی کے خواہش مند نوجوانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ واہگہ اٹاری، سلام آباد اوڑی، چکاں دا باغ پونچھ اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نئی دہلی میں سے کسی ایک راستے سے واپسی اختیار کر سکتے ہیں۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش اختیار کر چکے 4587 کشمیری نوجوانوں میں سے اس پالیسی کے تحت 489 نوجوان ہی واپس لوٹ آئے جنہوں نے واپسی کے لیے نیپال کا راستہ اختیار کیا۔ان میں سے تقریباً 350 نوجوان اپنے پاکستانی بیوی بچوں کو بھی اپنے ساتھ لے آئے۔ بعد ازاں 2016 میں بی جے پی کی حکومت نے متذکرہ پالیسی پر روک لگا دی۔اپنے شوہروں اور بچوں کے ساتھ کشمیر آنے والی 350 پاکستانی خواتین کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہے اور وہ اپنی قسمت کو کوس رہی ہیں۔ جب سے آئی ہیں ایک بار بھی پاکستان میں اپنے میکے نہیں جا پائی ہیں۔ انہیں بھارتی شہریت ملی ہے نہ سفری دستاویزات۔ان میں سے بیشتر خواتین کو شدید مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔ اکثر ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔ اب تک کم از کم دو پاکستانی خواتین خودکشی کر چکی ہیں۔ جن دو کو طلاق دی جا چکی ہے وہ بھی یہیں پھنس کر رہ گئی ہیں۔
یو این آئی ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page