سرینگر:نیشنل تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو سرینگر اور بانڈی پورہ اضلاع میں چھاپہ مار کاروئیوں کے دوران با پ بیٹے کو حراست میں لیا گیا۔ سی این ایس کے مطابق پولیس کی مدد سے این آئی اے کی ٹیم نے بد ھ کی صبح حمزہ کالونی بمنہ سرینگرمیں چھاپہ مارا تاہم گھر کی تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی جس گھر میں چھاپہ مارا گیا وہ لل دید ہسپتال کے ایک گارمنٹس شاپ کا مالک ہے۔ ادھر ضلع بانڈی پورہ کے چٹی بانڈے علاقے میں بھی چھا پہ مار کاروائی عمل میں لا ئی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پہلے سے زیر حراست ایک شخص کے گھر کی تلاشی لی گئی جبکہ ایک اور گھر جو ہارڈ ویئر کی دکان پر سیلز مین کا ہے اس پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پولیس ٹیم کے ساتھ بانڈی پورہ کے چٹی بانڈ ی پورہ میں مزمل احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ اور وقار احمد لون ولد غلام محمد لون کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا۔حکام نے بتایا کہ مزمل اور اس کے والد کو این آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ وقار پہلے ہی ایف آئی آر نمبر 30برائے2020 کے تحت حراست میں ہے۔حکام کے مطابق وقار پر آئی ایس جے کے کیلئے بالائے زمین کارکن ہونے کا الزام ہے۔