• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اپریل ۱۵, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اطمینان بخش ٹیکہ کاری تک کسی بھی کنٹین منٹ زون کو ڈی نوٹیفائیڈنہیں کیا جائے گا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر

Nigraan News by Nigraan News
2021-06-25
Reading Time: 1min read
A A
0
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر/14 جون 2021ئ
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرمحمد اعجاز اسد نے آ ج کہا ہے کہ اطمینان بخش ٹیکہ کاری تک کسی بھی کنٹین منٹ زون کو ڈی نوٹیفائیڈ نہیں کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ صحت عامہ کا تحفظ ترجیح ہے اور کووِڈ ۔19 ایس او پیز پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کووِڈ ۔19 لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے کووِڈ ۔19 کے موجودہ صورتحال ، اس کی روکتھام اور تخفیفی اِقدامات کے بارے میں میڈیا اَفراد کو جانکاری دیتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سری نگر میں مجموعی طور پر 68,228 کووِڈ ۔19 مثبت معامات سامنے آئے ہیں اور اِن میں سے اَب تک 65,220مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ضلع میں2,194کووِڈ۔19 مثبت معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔
ڈی سی سری نگر نے کہاکہ ضلع سری نگر میں شفایابی کی شرح 95.5 فیصد پہنچ گئی ہے جبکہ مثبت معاملات کی شرح 5.6فیصد رہ گئی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے مزید کہا کہ میگا اینٹی کووِڈ۔19 ویکسی نیشن مہم آج ٹریڈ باڈیز اور سول سوسائٹی ممبران کے اِشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں تاجروں ، ٹرانسپورٹروں ، سٹریٹ وینڈروں ، دکانداروں مع عوام الناس کی جانب سے بھرپورسراہا گیا ہے اورجس میں کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اَب تک 3,04,672اَفراد کو ویکسی نیشن کے جاری عمل کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سری نگر جموں اور بارہمولہ اَضلا ع کے بعد تیسرا ضلع ہے جہاں کووِڈ ۔19 کی سب سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اَپنے آپ ، کنبے اور پورے معاشرے کی حفاظت کے لئے کووِڈ حفاظتی ٹیکے جلد از جلد لگائیں۔
اُنہوں نے کووِڈ۔19 لاک ڈاﺅن میں جزوی نرمی کے بارے میں کہا کہ کاروباری اِداروں کو کووِڈ ۔19کے مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ اَپنی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ ۔19 رہنما اصولوں اور ایس او پیز پر من و عن سختی سے عمل پیرا رہیں۔

قارئین ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ @srinagaraminاور ڈی ڈی پی آر سری نگر کا آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ @ddprsrinagar پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14

ڈوڈہ اور لیہہ میں 4روز میں 6 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

2026-04-14

تین آئی اے ایس افسران، دہلی سے سرینگر تبادلہ

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
خطہ چناب کیلئے خوشخبری، سنگھپورہ وائلو سمیت 2جڑواں ٹنلوں کومنظوری

خطہ چناب کیلئے خوشخبری، سنگھپورہ وائلو سمیت 2جڑواں ٹنلوں کومنظوری

2026-04-14
امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

2026-04-14
مودی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، 40منٹ تک بات چیت

مودی اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ، 40منٹ تک بات چیت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.