• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر: نہرو پارک میں کھیلو انڈیا سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح

Nigraan News by Nigraan News
2021-06-25
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر: نہرو پارک میں کھیلو انڈیا سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 10 اپریل (یو این آئی)// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور امور نوجوان و کھیل کود کے مرکزی وزیر مملکت کرن رجیجو نے ہفتے کو یہاں دنیا کی مشہور ڈل جھیل کے نہرو پارک میں کھیلو انڈیا سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کرن رجیجو کے لئے اظہار تشکر کیا اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا جس نے واٹر سپورٹس سنٹر کو کھیلو انڈیا سنٹر آف ایکسی لینس کے طور پر اپنایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کھیلو انڈیا سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کیونکہ ریاست کا جدید ترین مرکز ایکسی لینس کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔مقامی کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہی مرکزی حکومت نے کھیلو انڈیا سنٹر آف ایکسی لینس سکیم کے تحت اس واٹر سپورٹس سنٹر کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔واٹر سپورٹس سنٹر آف ایکسی لینس کو عوام کے نام وقف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس نئی سہولت سے پانی کے کھیلوں کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے میں کافی مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا کا مقصد کھیلوں کے مراکز کے بنیادی ڈھانچے کو جدید آلات، اعلیٰ درجے کے کوچوں کی مدد سے ایک جدید ترین کھیلوں کی سہولیات دستیاب کرنا ہے تا کہ اگلے دس برسوں میں ہندوستان اولمپک میں اعلیٰ درجے تک پہنچ سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں ڈویژن میں واٹر سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے کٹھوعہ میں رنجیت ساگر ڈیم پر دوسرا واٹر سپورٹس سنٹر قائم کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اسے کھیلو انڈیا سنٹر آف ایکسی لینس کے طور پر بھی اپنایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑی ہندوستان کی ترقی اور امن کے سفیر ہیں ہمارے کھلاڑی امن اور ترقی کا پیغام دے رہے ہیں، ہمارے واٹر سپورٹس ایتھلیٹس اس جذبے کے ساتھ امن، ترقی اور معاشرتی ہم آہنگی کی طرف کام کریں گے۔خطے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے یو ٹی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ سال کورونا وبا کے چیلنجوں کے باوجود یو ٹی میں تمام پروٹوکول کو ملحوظ نظر رکھ کر بہت سے ٹورنامنٹ منعقد ہوئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا مقصد اس سال اولمپک کھیلوں کے تمام 53 شعبوں میں جموں و کشمیر کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اعلیٰ معیاری تربیت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کم از کم 15 لاکھ نوجوانوں کو کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لگ بھگ 8500 کھلاڑی آئندہ پریمیر لیگ میں فٹ بال، کبڈی، والی بال اور ہاکی میں شرکت کریں گے۔کھیلوں کے بجٹ کی فراہمی پر بولتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں یوتھ امپاورمنٹ اور سپورٹس کے لئے 513 کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں کھیلوں کے میدان میں کئی سطحوں پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارا اولین مقصد نچلی سطح کی صلاحیتوں کی نشاندہی کر کے انہیں بہتر تربیت اور ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لئے شفاف انداز میں ذہین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولی سطح پر نصاب کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو کیرئیر کے طور پر اپنانے کی ضرورت کے پیش نظر یو ٹی کی 4290 پنچایتوں میں 20000 روپے کی سپورٹس کٹس بچوں کو دی جائیں گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت امور نوجوان و کھیل کود کرن رجیجو نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کو بڑھاوا دینے کے لئے مرکز کی جانب سے بھر پور امداد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے فروغ کیلئے خطے میں وومن فُٹ بال لیگ کے انعقاد پر غور کیا جا رہا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.