• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایم اُو ایس اُمور داخلہ کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-23
Reading Time: 1min read
A A
0
ایم اُو ایس اُمور داخلہ کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ منعقد

ایم اُو ایس اُمور داخلہ کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ منعقد

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے کمار مشرا نے جمعرات کو پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر کا دورہ کیاجس کے دورن اُن کا یہاں پر ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ اورپولیس کے دیگر سینئر افسران نے شاندار استقبال کیاجبکہ اُنہیں پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر کے کانفرنس ہال میں پولیس وفورسز سینئر افسران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس مر کزی وزیر مملکت برائے اداذخلہ امور کی صدارت میں منعقد ہوا۔مشترکہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ، ڈی جی جیل خانہ جات ڈاکٹر بی سری نواس، ایس ڈی سنگھ جموال، ٹی نامگیال، ایم کے سنہا، سنیل کمار، دانش رانا، آئی جی بی ایس ایف ایف ٹی آر ہیڈکوارسرینگر ڈاکٹر راجیش کمار مشرا، آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز کشمیر دیپک رتن، آئی جی سی آر پی ایف سرینگر چرو شرما، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، شری آلوک کمار، ڈائریکٹر اے سی بی شری آنند جین، ڈائریکٹر (پی) ایم ایچ اے شری اے کے شرن،ڈی آئی جی وسطی کشمیر امیت کمار، ڈی آئی جی ایس ایس بی (اوپس )سرینگر رنجیت سنگھ،ایس ایس پی سرینگر،ٹو آئی سی آئی ٹی بی پی،ڈی پی ٹی سرینگر،پی ایچ کیو میں تعئنات اے آئی جیز اور کئی دیگر افسران شامل رہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر مرکزی فورسز کی مشترکہ کوششوں اور عزم کی سراہناکر تے ہو ئے کہا کہ مختلف قوتوں کے مابین ہم آہنگی نے مجموعی ترقی کے لئے پرامن ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے سیکورٹی افسران سے کہا کہ وہ دیرپا امن کو یقینی بنانے کیلئے محنت کو مزید لگن کیساتھ جاری رکھیں۔ انہوں نے مختلف چیلینجوںکے خلاف مؤثر طریقے سے نمٹنے پرفورسز کی تعریف کی۔وزیر مو صوف نے کہا کہ انہوں نے ضلع شوپیاں میں عوام سے بات چیت کے دوران مشاہدہ کیا کہ اچھی تفہیم اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے نتیجے میں لوگوں کا پولیس اور دیگر انتظامی سربراہوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے امن مشن کی کامیابی کی خواہشکا بھی اظہار کیا۔اجلاس کے دوران ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور دیگرسیکورٹی اداروںکے مابین زبردست ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال اور امن و امان میں زبردست بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں میں مقامی گمراہ نوجوانوں کی بھرتی کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ4سالوں میں امن و امان کی صورت حال میں مکمل تبدیلی دیکھنے میں مل رہی ۔ڈی جی پی نے یو ٹی جموں و کشمیر سے دہشت گردوں کو بے اثر کرنے اور او جی ڈبلیو نیٹورک کے خلاف پولیس فوج اور سی اے پی ایف ایس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وزیر مو صوف کو امن مخالف عناصر سے لڑنے کے لیے کیے گئے مشترکہ اور مربوط اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔پولیس سر براہ نے بارڈر، اندرون ملک سیکورٹی گرڈز، قومی شاہراہ اور سرنگوں کی سیکورٹی پر بھی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر تعیناتی کے منصوبوں اور سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور دراندازی کی کوششوں کے حوالے سے اقدامات سے مر کزی وزیر مملکت کا آگاہی فراہم کی۔انہوںنے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے اور جموں و کشمیر بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی وسیع موا قعے فراہم کرتے ہوئے ان کی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے میں پولیس کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ،پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ میٹنگ کو وسیع پیمانے پر منعقد کر رہی ہے تاکہ پولیس عوامی روابط کو مضبوط بنایا جا سکے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page