• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی حکومت کا عوامی آئوٹ ریچ پروگرام، وزیر داخلہ کی کشمیر آمد

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-05
Reading Time: 1min read
A A
0
اپوزیشن کا اتحاد تقریباً ناممکن: امت شاہ پٹنہ میٹنگ پر

اپوزیشن کا اتحاد تقریباً ناممکن: امت شاہ پٹنہ میٹنگ پر

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:مرکز کے میگا آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اکتوبر کے آخر میں جموں وکشمیرکا3روزہ دورہ کریں گے،جس دوران وہ جموں اورکشمیر صوبوںمیں کچھ ترقیاتی پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھنے کیساتھ ساتھ کچھ نئی اسکیموں یاپروجیکٹوں کااعلان بھی کریں گے جبکہ تین روز تک یہاں اپنے قیام کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ مقامی سیول انتظامیہ ،پولیس ،فوج ونیم فوجی دستوں کے اعلیٰ حکام کیساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں وکشمیرکی اندرونی سیکورٹی اورسرحدی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ یہ امت شاہ کا2سال قبل دفعہ 370 کی منسوخی اورجموں و کشمیر کی تقسیم وتنظیم نوکے بعدکا پہلا دورہ ہوگا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے منگل کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مرکزی حکومت کے میگا آؤٹریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر رواں ماہ کے آخر میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ امت شاہ کشمیر اور جموں کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ23 سے 25 اکتوبریاپھر22سے24اکتوبر تک ہو سکتا ہے۔ایک میڈیارپورٹ میں مرکزی وزارت کے ایک عہدیدار کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاہے کہ مرکزی وزیر داخلہ رواں ماہ حکومت کے میگا آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جس کے تحت70 مرکزی وزراء یو ٹی کا دورہ کر رہے ہیں۔سرکاری عہدیداروںنے بتایاکہ اپنے3 دورے کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،وادی کشمیر اور جموں خطے کے دُور دراز علاقوں کا دورہ کریں گے اور مختلف ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔انہوںنے یہ بھی بتایاکہ مرکزی وزیرداخلہ جموں اورکشمیر صوبوںمیں کچھ ترقیاتی پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھنے کیساتھ ساتھ کچھ نئی اسکیموں یاپروجیکٹوں کااعلان بھی کریں گے ۔اس دوران نئی دہلی میں ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ ، پولیس ، نیم فوجی دستوں اور فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کر سکتے ہیں،جس دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ جموں وکشمیرکی اندرونی سیکورٹی اورسرحدی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیں گے ۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران جس میں لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہابھی موجودہونگے ،کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ جموں وکشمیرمیں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں پرجاری کاموںکی رفتار کیساتھ ساتھ سلامتی صورتحال بشمول جنگجوئیانہ سرگرمیوں ،جنگجومخالف کارروائیوں،سرحدپار سے دراندازی کے واقعات اورمجموعی سیکورٹی وسرحدی صورتحال کاجامع اندازمیں جائزہ لیں گے ۔ ایک اورمیڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیں تین روزتک قیام کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کیساتھ اہم ملاقات وتبادلہ خیال کیساتھ ساتھ کچھ عوامی وسیاسی وفودکیساتھ بھی ملاقات کرسکتے ہیں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page