• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جون ۲۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایس کے آئی سی سی میں موسمیاتی تبدیلی پر یک روزہ ورکشاپ منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-07
Reading Time: 1min read
A A
0
وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے ’میری لائف ایپ‘ لانچ کیا

وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے ’میری لائف ایپ‘ لانچ کیا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:مرکزی وزیر ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپندر یادو نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں جنگلات ، حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ایک دِن کی ورکشا پ کا اِفتتاح کیا۔ورکشاپ کے اِفتتاحی سیشن کے دوران اَپنے خیالات کااِظہار کرتے ہوئے بھوپندر یادو نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ تب ہی ہوگا جب ہم مقامی کمیونٹی کو مضبوط کریں گے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جنگلات اور مقامی کمیونٹی کا تحفظ گہرا باہم جڑا ہوا ہے اور اِس لئے یہ ضروری ہے بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لئے مقامی کمیونٹی کو مضبوط کیا جائے۔مرکزی وزیرموصوف نے کہا کہ بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لئے پی آر آئی اِداروں او ردیگر مقامی کمیونٹی کے نمائندوں کو اَپنے اَپنے علاقوں میں شامل ہونا چاہیئے۔وزیر موصوف نے جنگلات کے منسلک محکموں کے کردار کو سراہا ۔حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کامیابی کے لئے اِنتہائی محروم اَفراد کی شرکت یقینی بنائی جائے۔اُنہوں نے محکمہ جنگلات کی بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل اور گائوں کی پنچایتوں سے جوڑنے کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزارت ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی 14ٹائیگر رِیزوں کے لئے بین الاقوامی پہچان حاصل کرنے پر کام کر رہا ہے اور شیر کے تحفظ میں جنگل فارسٹ اہلکاروں کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا جائے گا۔اُنہوں نے فرنٹ لائن فارسٹ فورس کو مضبوط بنانے کے لئے اِقدامات کرنے پر محکمہ جنگلت کی کوششوں کو بھی سراہا اور ان کی قربانیوں پر مرکوز فلم ’’جنگل کے رکھوالے ‘‘ کو بھی سراہا۔مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے جنگلات ، حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ کا حوالہ دیتے ہوئے اَپنی قومی سطح پر متعین شراکتوں ، اِنٹرنیشنل سولر الائنس کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے حصول میں بھارت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے متبادل توانائی کے دائرہ کار میں خاطر خواہ اِضافہ کے لئے وزیر اعظم کے شروع کردہ قومی ہائیڈروجن مشن کو بھی اُجاگر کیا ۔ اُنہوں نے ورکشاپ کے معزز مندوبین ، ماہرین ،تحقیقی اداروں اور فیلڈ کے شرکا ٔ کو مشورہ دیا کہ وہ جدید حل کی طرف کام کریں تاکہ ترقی اور تحفظ کے درمیان توازن ہمیشہ برقرار رہے۔دورانِ ورکشاپ وزیر موصوف نے ’’ فارسٹرس ٹریننگ کورس‘‘ اور ’’ پروٹیکشن اور آبی ذخائر کا تحفظ : بائیو فنسنگ کا اِستعمال او رکیچ منٹ ائیریا ٹریٹمنٹ ‘‘ پر ایک کتابچہ بھی جاری کیا۔اِس کے علاوہ ’’ جنگل کے رکھوالے‘‘ کے عنوان سے ایک مختصر فلم جو فرنٹ لائن جنگلاتی عملے کو درپیش چیلنجوں کو درشاتی ہے اور ان کی سخت ذمہ داریوں اور قربانیوں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔اِس سے قبل مرکزی وزیر موصوف نے محکمہ جنگلات کی جانب سے قائم کردہ سٹالوں کا دورہ کیا ۔اُنہوں نے این جی اوز کے نوجوان رضاکاروں کے ساتھ ساتھ محققین کی حوصلہ اَفزائی کی ۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے ایس کے آئی سی سی کے لان میں چنار کا پودا بھی لگایا۔بعد میں مرکزی وزیر موصوف نے محکمہ جنگلات کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور محکمہ مختلف سکیموں کے تحت حصولیابیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
اے اے وائی نبوں کیلئے راشن کی فراہمی،فی کنبہ ہر مہینے 35کلو دینے کی تجویز زیر غور،فیصلہ عنقریب متوقع

اے اے وائی نبوں کیلئے راشن کی فراہمی،فی کنبہ ہر مہینے 35کلو دینے کی تجویز زیر غور،فیصلہ عنقریب متوقع

2026-06-26
یوم عاشورہ پر لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ کا پیغام

یوم عاشورہ پر لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ کا پیغام

2026-06-26
آج یوم عاشورہ ، ذوالجناح اور علم شریف جلوسوں کیلئے روٹ پلان تیار، امدادی کیمپ اور سیکورٹی کا کٹرانتظام

2026-06-26
یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاترا انتظامات کا گاندربل میں جائزہ، ملی ٹینسی مخالف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

2026-06-26
دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

دراس میں نجی کاردریا میںجا گری،ایک شخص کی لاش بر آمد، 2لڑکیوں سمیت تین لاپتہ

2026-06-25
بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

بورڈ نصابی کتابوں کا استعمال لازمی قرار، ہائی کورٹ کا پرائیویٹ سکولوں کی اپیل مسترد

2026-06-25
بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

بیک وارڈ اور اقتصادی طور کمزور طبقات ریزر ویشن،کابینہ کی وزارت داخلہ کے سوالات کے جواب کو منظوری

2026-06-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page