• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پولیس چیف کا دورہ اننت ناگ،سیکورٹی صورتحال کا لیاجائزہ،

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-03
Reading Time: 1min read
A A
0
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے سرحدی علاقوں میں تفصیلی گھریلو سروے کی ضرورت پر زور دیا

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے سرحدی علاقوں میں تفصیلی گھریلو سروے کی ضرورت پر زور دیا

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے اننت ناگ کا دورہ کیا اور جنوبی کشمیر کے سیکورٹی حالات کا جائزہ لینے کے لیے افسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔سی این آئی کے مطابق پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار بھی تھے ۔ اس موقعہ پر جنوبی کشمیر کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور ڈی پی او اننت ناگ پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد ڈی جی پی نے افسران کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اننت ناگ، ڈی پی اپھادے، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اونتی پورہ شری بی ایس نے شرکت کی۔ایس ایس پی اننت ناگ آشیش کمار مشرا، ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ، ایس ایس پی اونتی پورہ، شری محمد یوسف کے علاوہ سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے آفیسران بھی اس میٹنگ میںموجود تھے ۔ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے چوکس رہنے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی امن دشمن عناصر کو کسی قسم کی خلل پیدا کرنے کی جگہ نہ دی جائے اور جرائم پیشہ افراد اور عسکریت پسندوں اور دیگر مشکوک عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے آپریشنز کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ شرپسندوں اور اوور گراؤنڈ ورکرز پر کڑی نگرانی کی جائے۔ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس ودیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ کے دوران مشکل حالات میں امن و امان کو مؤثر طریقے سے برقرار رکھا ہے تاکہ لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ فورسز کے ساتھ عوام کے تعاون سے امن برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے اور جموں و کشمیر میں امن مشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان تعلقات کو ہر سطح پر مضبوط کیا جانا چاہیے۔ آئندہ موسم سرما کے حوالے سے ڈی جی پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ دور دراز اور برف باری والے علاقوں میں تعینات اہلکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقعہ پر افسران نے ڈی جی پی کو ممکنہ حفاظتی چیلنجوں سے نمٹنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page