• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شہر سرینگر میں کووڈ معاملات میں اچھال کے بعد 5 علاقوں میں کورونا کرفیو نافذ

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-08
A A
0
ڈی سی سری نگر نے 162 ملازمین کی تنخواہیں پر روک دی

ڈی سی سری نگر نے 162 ملازمین کی تنخواہیں پر روک دی

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 8 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے گرمائی دار لخلافہ سری نگر میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے پیش نظر شہر کے پانچ وارڈوں کے تحت آنے والے علاقوں میں دس دنوں تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا ضلع انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے۔اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت ‘سری نگر کے لالبازار (وارڈ نمبر 11) حید پورہ (وارڈ نمبر 32) چھانہ پورہ (وارڈ نمبر13بمنہ ہمدانیہ کالونی (وارڈ نمبر 27) اور بمنہ ہاوسنگ کالونی (وارڈ نمبر 24) کے تحت آنے والے علاقوں میں فوری طورپر کورونا کرفیو نافذ کرنے کے احکامات صادر کئےگئے‘۔لالبازار کے تحت آنے والے علاقوں میں بوٹہ کدل ، عمر کالونی ، باگوان پورہ ، مولوی سٹاپ اور مل سٹاپ آتے ہیں جبکہ حیدر پورہ میں شاہ انور کالونی ، گرین اونیو کالونی اور نورانی کالونی پیر باغ شامل ہیں۔بمنہ میں ہمدانیہ کالونی ، بلال کالونی اور ایس ڈی اے کالونی میں کورونا کرفیو نافذ رہے گا۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ’شہر سرینگر میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں پچھلے 17دنوں سے زبردست اُچھال دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر فوری طورپر امتناعی احکامات نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے‘۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد رہے گی۔سرکاری ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 10دنوں تک مکمل طورپر بندشیں عائد رہے گی اور ان علاقوں کی اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صبح سات بجے سے لے کر گیارہ بجے تک سبزی ، دودھ فروشوں کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ کرفیو پاس تصور کئے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں پر کام جاری رہے گے۔ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹوں تک کورونا کرفیو نافذ رہے گا جس دوران لوگوں کے آنے جانے پر مکمل طورپر پابندی عائد رہے گا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقوں میں اسکول اور کالج بھی تا حکم ثانی بند رہیں گے ۔حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سبھی شاپنگ کمپلیکس ، بازار ، سینما ہالز ، ریسٹورنٹ ، سپورٹس سرگرمیاں ، جم خانے ، پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں لوگوں کی بھاری شرکت پر بھی پابندی عائد رہے گی ، صرف 20لوگوں کو ہی شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ جنازوں کا اجتماع صرف دس افراد تک ہی محدود رہے گا ۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کورونا کرفیو پر من وعن عملدرآمد کی خاطر مجسٹریٹس بھی تعینات رہیں گے اور جوکوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page