• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عالمی یوم اُردو کے موقعہ پر انجمن اُردو صحافت کا سرینگر میں یک روزہ سیمینار منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-09
Reading Time: 1min read
A A
0
عالمی یوم اُردو کے موقعہ پر انجمن اُردو صحافت کا سرینگر میں یک روزہ سیمینار منعقد

عالمی یوم اُردو کے موقعہ پر انجمن اُردو صحافت کا سرینگر میں یک روزہ سیمینار منعقد

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:عالمی یوم اُردو کی مناسبت سے ایوان صحافت کشمیر میں منگل کے روز’ انجمن اُردوصحافت جموںوکشمیر‘نے مقامی روزنامہ ’سٹی ایکسپریس ‘کے تعاون سے یک روزہ سمینار بعنوان’’جموںوکشمیر میں اردو صحافت : ماضی ،حال اور مستقبل ‘‘ منعقد ہوا جس میں جموںوکشمیر میں اُردو صحافت کے ماضی ،حال اور مستقبل کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔جے کے این ایس کے مطابق سمینارکی صدارت سینئر صحافی یوسف جمیل نے کی جبکہ سینئر صحافی عبدالغنی راسخ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سمینار میں شامل رہے۔سینئر صحافی ریاض مسرور ،مدرس شعبہ صحافت کشمیریونیورسٹی پروفیسر ناصر مرزا مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہے ۔سمینار کے آغار میں انجمن کے سینئر رکن اور سینئر صحافی منوہر لالگامی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے انجمن کے اغراض و مقاصد اور اہداف بیان کئے ۔سینئر صحافی اور بی بی سی نامہ نگار ریاض مسرور اپنی مدلل تقریر میں اُردو صحافت کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہا کہ ُاردو صحافت کے کردار کو نکارا نہیں جاسکتا ہے اور اردو صحافت کا مستقبل بالکل تابناک ہے کیونکہ ڈیجیٹل میڈیا کے اردو کو ایک وسیع میدان ملا ہے جہاں نہ صرف جموںوکشمیر بلکہ برصغیر کی غالب آبادی ان کی خریدار ہے۔سینئر صحافی ریاض مسرور نے صلاحیت سازی پر زور دیتے ہوئے اردو صحافیوں کو احساس کمتری کے کھول سے باہرآنا چاہئے کیونکہ وہ کسی سے کم تر نہیں ہیں۔سینئر صحافی حکیم عرفان نے اردو صحافت کے حوالے سے کسی بھی قسم بھی مایوسی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں صحافت کے معیار پر دھیان دیناچاہئے اور اردوصحافت کو اجرتوں کے تعلق سے انگریزی صحافت کے ہم پلہ بناناچاہئے ۔صحافتی مدرس پروفیسر ناصر مرزا نے اپنی تقریر میں جموںوکشمیر کے صحافتی منظر نامہ میں اردو کے کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اردو صحافت کا ماضی تابناک ہے اور حال میں بھلے ہی مسائل ہیں لیکن مستقبل کے حوالہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔سرکردہ صحافی عبدالغنی راسخ نے بھی اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا ۔صدارتی خطبہ میں سینئر صحافی یوسف جمیل نے اُردو صحافت کو کسی بھی طور کم پایہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اُردوصحافت نے نہ صرف جموںوکشمیر بلکہ برصغیر میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے اور اردو صحافیوں کو کسی بھی طور احساس کم تری کا شکار نہ ہونا چاہئے بلکہ انہیں اپنے اندر اعتماد پیدا کرکے صحاتی سفر کو آگے بڑھاناچاہئے ۔انہوںنے کہا کہ اردو صحافت کا مستقبل بالکل تابناک ہے اور اردو صحافت سے جڑے لوگوں کو پریشان ہونے کی بجائے اپنی استعداد کار بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔انجمن اردو صحافت کے صدر ریاض ملک نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انجمن 10دسمبرکوسوپور میں شمالی کشمیر کے عامل صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد کرے گی جبکہ اسی نومبر مہینہ میں خطہ پیر پنچال کے راجوری میں2 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوگا۔انہوںنے یہ بھی اعلان کیا کہ نومبر کے آخری ہفتہ میں انجمن وادی کشمیر سے شائع ہونے والے اردو اخبارات کے مالکان اور مدیران سے ایک نشست کا اہتمام کرے گی جس میں ان کی خدمات کو سراہنے کے علاوہ اردو صحافت کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوگی اور اردو صحافت کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالہ سے ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر جموںوکشمیر میں اردو صحافت کے تئیں گراں قدر انجام دینے کے اعتراف میں انجمن اردو صحافت کی جانب سے روزنامہ آفتاب کے بانی مدیر خواجہ ثناء اللہ بٹ ،روزنامہ سرینگر ٹائمز کے بانی مدیر صوفی غلام محمد،روزنامہ وادی کی آواز کے بانی مدیر غلا م نبی شیدا ،ہفت روزہ شہاب کے بانی مدیر قاسم سجاد اور سینئر صحافی و مصنف مقبول ساحل کو بعد از مرگ خلعت اردو صحافت۔2021سے نوازاگیا جبکہ زمانہ حال میں اردو صحافت میں نمایاں کارکردگی دکھاکر اپنی چھاپ چھوڑنے والے سینئر صحافی یوسف جمیل،سینئر صحافی عبدالغنی راسخ،سینئر صحافی ریاض مسرور اور شعبہ صحافت کے مدرس پروفیسر ناصر مرزا کو توصیف نامہ و خلعت سے نوازا گیا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page