نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی بدھ کے روز پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کریں گی۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ راجیہ سبھا کے 12 اراکین کی معطلی کے پیش نظرمنعقد کی جا رہی اس میٹنگ میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پرغوروخوص کرنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے معطلی واپس لینے کے لئے سخت موقف اختیار کیا ہے اور کانگریس اور اپوزیشن پارٹیاں بھی حکومت کے خلاف زیادہ حملہ آور ہو گئی ہیں ۔ اس میٹنگ میں آگے کی حکمت عملی پر غور کرنے کی امید ہے ۔