• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خصوصی دفعات کی بحالی کیلئے اتحاد لازمی: ڈاکٹر فاروق

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-11
Reading Time: 1min read
A A
0
فاروق عبداللہ کا پہلگام کا دورہ، امرناتھ کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ

فاروق عبداللہ کا پہلگام کا دورہ، امرناتھ کی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جموں وکشمیر کے عوام کو ہر اُس پارٹی اور فرد کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحدہ ہونا چاہئے جو تقسیمی سیاست کرکے اپنے حقیر مفادات حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، ایسے عناصر نے جمو ں وکشمیر کے مفادات بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ ہم سب اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے اپنی اس تاریخی ریاست کے حقوق بحال کرنے میں متحدہ جدوجہد کریں۔ سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نیشنل کانفرنس ضلع ادھمپور کی طرف سے منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان، اسرار خان اور ضلع صدر ادھمپور سنیل شرما کے علاوہ کئی عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دیگر پارٹی لیڈران نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والوں نے آپ سے ووٹ حاصل کئے لیکن بعد میں آپ کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ہم نے آپ کو فرقہ پرست عناصر سے ہوشیار کرنے کی بھر پور کوشش کی تھی لیکن اُس وقت آپ نہیں سمجھے لیکن آج آپ لوگ بھی سمجھ گئے ہیں کہ ان لوگوں نے جموں وکشمیر کو کیسے دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان لوگوں نے آپ سے ووٹ تو لئے لیکن جب آپ کے کام کرنے تھے تب کوئی نہیں آیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ یہاں کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں ملنا تو دور کی بات جو پرائیویٹ کمپنیاں یہاں مختلف کام کررہی ہیں وہ بھی اب اپنے ملازم یہاں تک کہ مزدور بھی باہر سے لاتے ہیں۔ ہمارے باصلاحیت، اعلی تعلیم یافتہ، انجینئرنگ ڈگری یافتہ نوجوانوں بے روزگار بیٹھے ہیں۔ آپ کے نمائندوں نے الیکشن سے پہلے آپ کے ساتھ بلند بانگ دعوے کئے لیکن سب کچھ سراب ثابت ہوا۔اُلٹا یہاں کی خصوصی پوزیشن جبری طور پر سلب کردی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کے عوام کو بھی اچھی طرح معلوم پڑ گیا ہے کہ دفعہ370اور 35اے جانے سے ہمیں کتنا نقصان ہوا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ دورہ میں ہمیں اتحاد و اتفاق کرنے کی ضرورت ہے، ہر طبقہ اور ہر مذہب کے لوگوں کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا اسی صورت میں ہماری کامیابی اور کامرانی ممکن ہے۔ اس موقعے پر مقامی لیڈران اور عہدیداران نے ضلع ادھمپور کے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات بھی اُجاگر کئے اور کہاکہ موجودہ حکومت نے انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ بے روزگاری سے لیکر مہنگائی تک عوام مسائل و مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.