• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں کشمیر میں انتخابات کا تعین الیکشن کمیشن آف انڈیا کریگا: وزارت داخلہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-16
Reading Time: 1min read
A A
0
46,631 کشمیری تارکین وطن خاندانوں نے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے وادی سے ہجرت کی: نتیانند رائے

46,631 کشمیری تارکین وطن خاندانوں نے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے وادی سے ہجرت کی: نتیانند رائے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جموں کشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے باوجود بھی غیر ریاستی مزدور بنا کسی خوف کے کشمیر میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں شہری ہلاکتوں میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ ماہ سے سیاحوں کی بھاری تعداد نے کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پارلیمنٹ میں جموں کشمیر کے ریاستی درجہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزرات مملکت برائے اموا ر داخلہ نیتی آنند رائے نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے پر وعدہ بند ہے اور اس کو مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مود اور وزیر داخلہ نے ریاستی عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا: جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر ریاست کا درجہ ملے گا، انتخابات کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا تاریخ مقررہ کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کا کام ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا میں کہا کہ اگست 2019 سے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں شہری ہلاکتوں پر روک لگ چکی ہے اور تشدد آمیزواقعات میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔ اسی دوران انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میںگزشتہ پانچ سالوں کے دوران شہری ہلاکتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور ہر سال اوسط جموں کشمیر میں 37سے 40شہری ہلاکتیں درج کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیر میں شہریوں کو نشانہ بنا کر ان کو ہلاک کیا جاتا ہے لیکن عام شہری ہلاکتوں کے باوجود بھی جموں کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں کی بھاری تعداد بنا کسی خوف و ڈر کے کام کر ہی ہے جبکہ کچھ ماہ سے سیاحوں کی بھاری تعداد نے کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور وہ کشمیر کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بھی سردیوں کی پراہ کیے بغیر بھاری تعداد میںسیاح کشمیر کا رخ کر رہے ہیں اور وہاںکے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page