• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مئی ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرحد پار لانچنگ پیڈوں پر جنگجو دراندازی کی تاک میں: نروانے

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-07
A A
0
جموںکشمیر میں قیام امن پہلی ترجیح: آرمی چیف

جموںکشمیر میں قیام امن پہلی ترجیح: آرمی چیف

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:سرحد کے اُ س پار لانچنگ پیڈوں پر بھاری تعداد میں جنگجو دراندازی کی تاک میں ہے کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگرجنگجوئوں کواس پاردھکیل دینے کی کوششوں کو ترک نہیںکرے گا تو اس کو دندان شکن جواب دیا جائے گااور ہماری فوج پاکستانی حدود میں داخل ہوکر کسی بھی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گی ۔اسی دوران انہوں نے ہند چین کشیدگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکلا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جن دراندازوں کو اس طرف دھکیل دیتا ہے ہماری فوج ان کے خلاف وادی میں موثر کارروائیاں انجام دی رہی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق فوج کی ایک تقریب سے کانپور میں خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے پاکستان کودو ٹوک الفاظ میںکہا کہ سرحدوںکی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مغربی سرحد پر دراندازی کی کوششیں لگاتار ہورہی ہے اور پاکستان دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کیلئے مسلسل گولہ باری کرتا ہے اور گولہ باری کی آڑ میں ہی دراندازوں کو اس طرف دھیکیلا جارا ہے ۔انہوںنے کہا سرحدوں پر دراندازی کرنے والے جنگجوئوں کے خلاف فوج موثر کارروائی کررہی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں جو جنگجو موجود ہیں ان کے خلاف ہمارے جوان بلا خوف و خطر ثمر آور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ لانچنگ پیڈوں پر خاصی تعداد میں جنگجو تیاری کی حالت میںبیٹھے ہے جو اس پار جموں کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،۔ فوجی سربراہ نروانے نے کہا ہے کہ ملک کی مغربی سرحد پرجنگجوئوں کی سرگرمیوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے سے فوج پیچھے نہیں ہٹے گی۔ سیدھے طور پر پاکستان کا نام نہیں لیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا، ’’ ہماری مغربی سرحد سے جڑا ہوا ملک شدت پسندتنظیموں کی حمایت کر رہا ہے۔ ہم انہیں کرارا جواب دے رہے ہیں‘‘۔نروانے نے کہا کہ فوج مشرقی سرحد پر صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ مشرقی سکٹر پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نئے ہدایات کی پیروی کی جا رہی ہے‘‘۔انہوںنے کہا کہ ابھی بھی سرحد پر بڑی تعداد میں عسکریت پسند راندازی کی کوششوں میں ہیں اور پاکستانی فوجی انہیں دراندازی کرانے اور واپس لوٹنے کیلئے فائر کوور دیتی رہتی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page