• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کے الزام میں پی ڈی پی کے دس لیڈر و کارکنوں پر مقدمہ درج

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-08
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی سرکار پی ڈی پی سے خائف: محبوبہ مفتی

مرکزی سرکار پی ڈی پی سے خائف: محبوبہ مفتی

FacebookTwitterWhatsapp

کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کے الزام میں پی ڈی پی کے دس لیڈر و کارکنوں پر مقدمہ درج
سری نگر،8 جنوری ۔۔۔۔۔۔۔جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں پارٹی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی پر ایک ریلی کا اہتمام کرکے کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر اور دیگر نو کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔بجبہاڑہ کے تحصلیدار نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو ہدایت دی ہے کہ وہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر عبدالرحمان ویری، سرتاج مدنی اور آٹھ دیگر کارکنوں کے خلاف کورونا پروٹال کال کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تحت قانون مقدمہ درج کرے ۔موصوف تحصیلدار نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ پی ڈی پی کے کم سے کم دس کارکنوں نے بجبہاڑہ میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کرکے کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی ہے ۔مکتوب میں پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلسے کے ان منتظمین کے خلاف تحت قانون مقدمہ درج کرے ۔ان منتظمین میں عبدالرحمان ویری، سرتاج مدنی، جاوید احمد شیخ،ماجد احمد خان، عبدالمجید رنگریز، شوکت احمد تیلی، مفتی سرور، ارشد احمد گنائی وغیرہ شامل ہیں۔دریں اثنا پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے اس کے رد عمل میں کہا ہے کہ کورونا پابندیاں صرف پی ڈی پی پر عائد ہیں جبکہ بی جے پی ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی کے لیڈران و کارکنوں کی بڑی تعداد جمعے کے روز پارٹی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے لئے جمع ہوئی تھی۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page