• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اپریل ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سری نگر میں تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف احتجاج

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-02
Reading Time: 1min read
A A
0
سری نگر میں تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف احتجاج

سری نگر میں تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف احتجاج

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،2 فروری:….. پائین شہر کے عثمانیہ کالونی وانٹہ پورہ علاقے میں منگل کی شام ایک دو شیزہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف بدھ کو یہاں جہانگیر چوک میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل ایک گروپ نے احتجاج درج کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرہ بازی بھی کر رہے تھے اس موقع پر ایک احتجاجی لڑکی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں فوری کارروائی کرکے ملوثین کو سخت سزا دے۔ انہوں نے کہا: ’میں تین گذارشات کرنا چاہتی ہوں ایک تمام مائیں اپنے بچوں کو لڑکیوں کی عزت کرنا سکھائیں دوسری یہ کہ تیزاب بیچنے والے دکاندار چھوٹے بچوں کو تیزاب فروخت نہ کریں اور تیسری یہ کہ پولیس اس سلسلے میں فوری کارروائی کرکے ملوثین کو سخت سزا دیں‘۔ ایک اور احتجاجی نے کہا کہ کشمیر میں پہلے ایسے واقعات پیش نہیں آتے تھے۔ انہوں نے کہا: ’ہمارے ملک میں ہر سال ڈھائی سو سے تین ایسے واقعات پیش آتے ہیں لیکن کشمیر میں ایسے واقعات پیش نہیں آتے تھے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کئی برسوں سے یہاں بھی اس قسم کے واقعات پیش آر ہے ہیں جو انتہائی تشویش ناک امر ہے۔ انہوں نے ملوثین کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بتادیں کہ منگل کی شام کو پائین شہر کے عثمانیہ کالونی وانٹہ پورہ  کے نزدیک نامعلوم افراد نے 22 سالہ دوشیزہ پر تیز آب پھینکا جس کی وجہ سے وہ بری طرح سے زخمی ہوئی اور اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
سری نگر میں غیر مقامی ماں بیٹا منشیات سمیت گرفتار

سری نگر میں غیر مقامی ماں بیٹا منشیات سمیت گرفتار

2026-04-29
ترسیلی لائنوں کی ضروری مرمت کیلئےشمال و جنوب کے درجنوں علاقوں میں بجلی بندش کے شیڈول کا اعلان

ترسیلی لائنوں کی ضروری مرمت کیلئےشمال و جنوب کے درجنوں علاقوں میں بجلی بندش کے شیڈول کا اعلان

2026-04-29
بیمار والد کی عیادت کیلئے انجینئر رشید ایک ہفتے کی ضمانت پر

بیمار والد کی عیادت کیلئے انجینئر رشید ایک ہفتے کی ضمانت پر

2026-04-29
جموں کشمیر کا مدرسہ ، دو درجن سے زائد سابق طلبا دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے بعد ہلاک

جموں کشمیر کا مدرسہ ، دو درجن سے زائد سابق طلبا دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے بعد ہلاک

2026-04-29
وزیر اعلیٰ کا شیو راج چوہان کا خیر مقدم

2026-04-29
دلی دلوں کو جوڑنے کیلئے پرعزم: شیوراج چوہان

دلی دلوں کو جوڑنے کیلئے پرعزم: شیوراج چوہان

2026-04-29
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
گرلز سکول صورہ۔کچرے سے پستول برآمد

گرلز سکول صورہ۔کچرے سے پستول برآمد

2026-04-25
بڈگام میں دہشت گردی کے ملزم۔این آئی اے نے پلاٹ منسلک کیا

بڈگام میں دہشت گردی کے ملزم۔این آئی اے نے پلاٹ منسلک کیا

2026-04-25
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page