• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اگست ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نئی دہلی میں جموں کشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال پر اہم میٹنگ منعقد

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-18
Reading Time: 1min read
A A
0
نئی دہلی میں جموں کشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال پر اہم میٹنگ منعقد

نئی دہلی میں جموں کشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال پر اہم میٹنگ منعقد

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//نئی دلی میں وزیر داخلہ کی صدارت میں جمعہ کو جموں کشمیر میں امن و قانون اور تعمیر وترقی کی جائزہ میٹنگ منعقدہوئی جس میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر کے افسران ، چیف سیکریٹری ، چیف آف آرمی سٹاف ، قومی سلامتی کے مشیر ، ودیگر خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیدارون نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں حد بندی کمیشن کی حالیہ عبوری رپورٹ اور اس پرسیاسی جماعتوں کے رد عمل پر بھی بات کی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نئی دلی میں جموں کشمیر کی موجودہ حفاظتی صورتحال ، امن و قانون اور تعمیراتی سرگرمیوں کے علاوہ مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کردہ سکیموںکی عمل آوری کے علاوہ حد بندی کمیشن کی عبور ی رپورٹ اور اس پر سیاسی ردعمل بھی بھی تفصیلی بات کی گئی ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکے دفتر سے منسلک افسران ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبال ، فوج کے سربراہ کے علاوہ دیگر خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیداروںنے شرکت کی ۔ میٹنگ میں جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کااظہار کیا گیا ۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ سال 2019اگست کے بعد سے وادی کشمیر کے حالات میں آسمان و زمین کا فرق دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ملٹنسی کے واقعات میں قریب 80فیصدی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ لوگوں کی جانب سے سڑکوںپرنکلنے کا رجحان بھی اب ختم ہوچکا ہے ۔ انہوںنے بتایا ہے کہ مرکزی سرکار کی کوششوں سے یہ ممکن ہوسکا ہے کہ جموںکشمیر کے نوجوان اب ملٹنسی سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں تیز تر ڈیولپمنٹ اور روزگار کے مواقعے پیداکرنے کی وعدہ بند ہے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ حتمی نہیں ہے اور اس میں اگر کمیشن کو لگتا ہے کہ ترمیم کی ضرورت ہے تو وہ کرسکتے ہیں تاہم انہوںنے بتایا کہ اس حد بندی کمیشن نے رپورٹ تیار کرتے وقت تمام طبقات کو مد نظررکھا ہے اور ہر کسی علاقے اور طبقہ کی نمائندگی کا خیال رکھاگیا ہے ۔ اس موقعے پر انہوںنے جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیرمیں بہت جلد نوجوانوں کیلئے روزگار کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ اس سے قبل میٹنگ میں جموں کشمیر چیف سیکریٹری نے میٹنگ میں جموں کشمیر میں جاری تعمیر و ترقی اور مرکزی معاونت والی سکیموں پر عمل آوری کے بارے میں مفصل جانکاری دی ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

2026-08-15
جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

2026-08-15
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

2026-08-15
جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

2026-08-15
یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

2026-08-15
زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

2026-08-15
تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

2026-08-15
تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

2026-08-15
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page