جموں//گُڈ گورننس اور شہریوں کی آسانی کیلئے ایک اہم اقدام کے طور پر محکمہ ریونیو زمین داروں کو زمینی پاس بُک ، سہ زبانی ( ہندی ، اردو اور انگریزی )19 فروری 2022 سے جموں اور سرینگر کے اضلاع میں جاری کرنا شروع کر رہا ہے ۔ ضلع سرینگر کی 7 تحصیلیں اور جموں ضلع کی 21 تحصیلیں پی آر آئیز ، منتخب نمائند//ں ، مالیاتی اداروں اور لائین ڈیپارٹمنٹس کی شرکت کے ساتھ 28 مقامات پر تقسیم کا عمل شروع کر رہی ہیں ۔ ہر زمیندار کو جاری کردہ لینڈ پاس بُکس میں ریونیو اسٹیٹ میں جمع بندی کی سنٹری ہوتی ہے تا کہ زمیندار اس کو کریڈٹ کی سہولیات اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ دیگر معاملات کیلئے استعمال کر سکے ۔ محکمہ ریونیو کی طرف سے تجویز کردہ لینڈ پاس بُک ریکارڈ پر درست ہے اور زمیندار کسی پٹواری یا تحصیلدار یا کسی بھی ریونیو آفس کا دورہ کئے بغیر آن لائین تیار کر سکتا ہے ۔ شہریوں کی سہولت کیلئے اور حکومت کے گُڈ گورننس پہل کے تحت زمینی ریکارڈ کی اسکیننگ اور ڈیجٹائزیشن کے ساتھ پہلے سے ہی نافذ العمل ہے ، محکمہ نے وضع کردہ قانون کے مطابق لینڈ پاس بُک کے آن لائین اجراء کیلئے جموں و کشمیر لینڈ پاس بُک رولز 2022 بھی تیار کیا ہے ۔ لینڈ پاس بُک اس لحاظ سے ترقی پسند ہے کہ یہ ای گورننس کے مطابق ہے اور شہریوں کی سہولت کیلئے سہ زبانی شکل میں یعنی ہندی ، اردو اور انگریزی میں جاری کی گئی ہے جو لینڈ پاس بُک کو حوالہ کیلئے ایک آسان اور سادہ ریکارڈ دستاویز بنائے گی ۔ لینڈ پاس بُک ایک ظاہری طور پر درست ادارہ ہے جیسے عدالتوں اور مالیاتی اداروں کے سامنے تمام مقاصد کیلئے ریکارڈ آف رائیٹس کی تصدیق شدہ کاپیاںجس کی ایک ہی ثبوتی قیمت ہے ۔ یہ مالیاتی ادارے کی طرف سے مالی امداد کی منظوری کیلئے ایک مستند دستاویز ہے ۔ ہر لینڈ پاس بُک میں بطور اضافی سیکورٹی فیچر ایک منفرد آئی ڈی اور کیو آر کوڈ ہوتا ہے۔ کیو آر کوڈ کی مدد سے کوئی بھی ادارہ ، فرد یا کوئی ایجنسی لینڈ پاس بُک کی اسناد اور صداقت کی تصدیق کر سکتی ہے ۔ یہ مختلف فورمز پر مختلف شکایات ، قانونی چارہ جوئی ، تنازعات کے ازالے اور ریفرنس کیلئے ایک آلہ بننے جا رہا ہے ۔