سرینگر//چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ خطے میںپائیدار امن کیلئے چین اور بھارت کو لداخ میں جوں کی توں صورتحال کیلئے کوششیں کرنی چاہئے تاکہ دونوں جانب امن قائم ہو اور سرحدوں پر تنائو ختم ہو۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سال 2020سے لداخ میں چین اور بھارت کے مابین سرحدی کشیدگی بنی ہوئی ہے تاہم اس میں گزشتہ کئی ماہ سے کمی ضرور ہوئی ہے لیکن کشیدگی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی ہے ۔ اس بیچ بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت نے چین پر زور دیا ہے کہ ایسٹرن لداخ میں سٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اُٹھانے چاہئے اس کے ساتھ ہی جنرل راوت نے کہا کہ بھارت کو کسی بھی غیر متوقع صورتحال کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے اور ماضی کی طرف کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں کوئی چیز ہلکی میں نہیں لینی چاہئے بلکہ اپنی تیاریاں مکمل ہونی چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں چیف آف ڈیفنس نے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے اوریہ مسئلہ حل کرنے کیلئے بھارت اور چین ، سیاسی ، ڈپلومیٹک اور ملٹری پر مصروف ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر ہم لداخ میں سابقہ پوزیشن کی بحالی کی طرف توجہ نہیں دیں گے اور موجودہ صورتحال اکتفاء کریں گے تو آگے چل کر کسی بھی وقت حالات پھر سے کشیدہ ہوسکتے ہیںجو دونوں ممالک کے لئے بہتر نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اگر لداخ میں پہلے پوزیشن پر چین نہیں جاتا تو یہ دونوں کیلئے مشکل بڑھائے گا جبکہ بھارت بھی بڑی تعداد میں فوج اوردیگر سامان بھیجنے کیلئے مجبور ہوگا۔