• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کولگام معرکہ آرائی : پاکستانی سمیت 2جنگجو جاں بحق،2پولیس اہلکار بھی زخمی

Nigraan News by Nigraan News
2022-04-11
Reading Time: 1min read
A A
0
جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں انکاؤنٹر کے دوران لشکر طیبہ کاجنگجومارا گیا

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں انکاؤنٹر کے دوران لشکر طیبہ کاجنگجومارا گیا

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے کھور بٹہ پورہ گاوں میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم میں 2 جنگجو مارے گئے جبکہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔آئی جی کشمیر نے بتایا کہ کولگام میں جاری تصادم آرائی میں ایک پاکستانی اور ایک ہابئیرڈ ملی ٹینٹ مارا گیاجبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے کھور بٹہ پورہ گاوں میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار وں نے جوں ہی مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے کہا سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں سے ایک پاکستان کا ساکن ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔آئی جی کشمیر وجے کمار نے تصادم کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کولگام کے کھور بٹہ پورہ گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو گزشتہ ہفتے چیک صمد علاقے میں سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے بتایا کہ پچھلے دو دنوں کے دوران سری نگر اور کولگام میں تصادم آرائیوں کے دوران تین پاکستانی جنگجووں کو مار گرایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page