• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, اگست ۲۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز: وزیر اعظم

Nigraan News by Nigraan News
2022-05-12
Reading Time: 1min read
A A
0
لوٹی گئی رقم واپس کرنی ہوگی: مودی

لوٹی گئی رقم واپس کرنی ہوگی: مودی

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر: ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز رہا ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں کسانوں میں اس بیداری کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ ہر ایک یا دو سال بعد اپنے کھیتوں کی مٹی کی جانچ کرائیں۔ ندا نیو ز نیڑ ورک مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تعلیم کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دیہی علاقوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور نئے آئیڈیاز کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملک کی کھیتی کی حالت کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "ہمیں کسانوں میں اس بیداری کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ ہر ایک یا دو سال بعد اپنے کھیتوں کی مٹی کی جانچ کرائیں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ ہمارے نوجوان سائنسدانوں نے نینو فرٹیلائزر تیار کر لی ہے۔ یہ گیم چینجر ہونے جا رہا ہے۔ ہماری کارپوریٹ دنیا میں اس شعبے میں بھی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، کاشتکاری کے اخراجات کو کم کرنا اور کسانوں کو بیج سے لے کر مارکیٹ تک جدید سہولیات فراہم کرنا موجودہ مرکزی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ گزشتہ سات سالوں میں ملک میں زراعت کے فروغ کے لیے کئی نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ صرف چھ سالوں میں زرعی بجٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور کسانوں کے زرعی قرضے سات سالوں میں 2.5 گنا بڑھ گئے ہیں۔ کووڈ کے مشکل وقت کے دوران، 3 کروڑ چھوٹے کسانوں کو ایک خصوصی مہم کے ذریعے کسان کریڈٹ کارڈ (KCC) دیے گئے۔ سوامیتواسکیم کا تعلق زمین کی پیمائش، زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، سے ہے جس کا مقصد دیہات کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس بجٹ میں 80 لاکھ نئے مکانات کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر خاندان کے پاس اپنا پکا گھر ہو۔ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھر، جیسے لائٹ ہائوسز، ملک کے چھ شہروں میں بنائے جا رہے ہیں۔ اس بجٹ میں جل جیون مشن کے تحت تقریباً 4 کروڑ نئے کنکشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دیہات میں براڈ بینڈ کو آج کی ضرورت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے نہ صرف ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو فروغ ملے گا بلکہ ہنر مند نوجوانوں کی ایک بڑی افرادی قوت بھی پیدا ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی تمام ڈاکخانوں کو کور بینکنگ سسٹم میں لانے کی شروعات کی گئی ہے، تاکہ مالیاتی شمولیت کے لیے شروع کی گئی جن دھن یوجنا کو 100 فیصد آبادی تک پہنچایا جا سکے۔ مالی شمولیت نے اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کو شراکت دار بنانا ممکن بنایا ہے، اس لیے مرکزی حکومت کی پہل دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ قدرتی کھیتی کے فوائد کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے کرشی وگیان کیندروں اور زرعی یونیورسٹیوں کو پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہونا پڑے گا۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

بھارت کی رواداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے: اجیت ڈوول

2026-08-15
جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

جموں و کشمیر کی قومی گیس گرڈ سے شمولیت کو ٹائم لائن کا چیلنج

2026-08-15
پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو رابطے نجی حیثیت کے، شریک افراد حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے: وزارت خارجہ

2026-08-15
جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

جموں وکشمیر کے دریائوں پر پہلا حق ہمارا،سندھ طاس معاہدہ منسوخی کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے: وزیر اعلیٰ

2026-08-15
یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

یوم آزادی پر پولیس کے53 اہلکارو افسران کو اعزازات

2026-08-15
زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

زخم تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی:امت شاہ

2026-08-15
تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

تقسیم ہند کے متاثرین کی یاد،قومی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا دن: وزیر اعظم

2026-08-15
تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

تقسیم کی ہولناکی کو8دہائیاں گذر گئیں، زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے۔ سنہا

2026-08-15
ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page